پاکستان اپ ڈیٹ : میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی سرحد کی جانب احتجاجی مارچ کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض اسرائیلی فوج نے روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے براہ راست فائرنگ کردی۔ اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم دوران علاج تینوں نوجوانوں نے جام شہادت نوش کرلی۔ شہید ہونے والوں کی شناخت جاہ جوح، عبدالعزیز اور مہر یاسین کے نام سے ہوئی۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 صحافی شدید زخمی ہوئے جنہیں مظاہرین میں موجود پیرا میڈیکل اسٹاف طبی امداد فراہم کر رہا تھا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا، 4 پیرا میڈیکل اسٹاف بھی زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں درجن سے زائد مظاہرین بھی زخمی ہیں۔ یاد رہےکہ رواں برس 30 مارچ سے شروع ہونے والی ’اپنے گھروں کو واپسی مہم‘ کے تحت فلسطینی شہریوں کا یہ مسلسل 39 واں ہفتہ وار مظاہرہ تھا۔ اس دوران اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر فائرنگ سے پیرا میڈیکل اسٹاف اور صحافیوں سمیت 250 سے زائد فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔
بھلے ہماری زندگیاں ہی کیوں نہ گزر جائیں
کھنبری روڈ کی خستہ حالت اور انتظامیہ کی بے حسی
اذیت کا مضحکہ خیز اور سفاکانہ نظام
الوداع علی سدپارہ، اسنوری اور پابلو مہر
وادی بروغیل میں معدہ وجگرکے امراض میں بے تحاشا اضافہ
عشق ممنوع ہے یہاں
گلگت بلتستان کا بیمار نظام صحت
محبت کو محبت رہنے دیں نفرت نہ بنا ئیں
نانگا پربت پارک: استور کےعمائدین کا سکریٹری جنگلات کے وضاحتی بیان پر تشویش
جی بی پولیس: اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں کو تنخواہیں دی جائیں، نجف علی