540

برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کے تین روزہ دورے کے موقع پر چترال پہنچ گئے

کریم اللہ
بدھ 16 اکتوبر 2019ء کے صبح برطانیہ کا شاہی جوڑا یعنی پرنس ویلیمز اور شہزادی کیڈمیڈلٹن پاکستان کے تین روزہ دورے کے موقع پر چترال تشریف پہنچ گئے جہاں پر ان کا پرتپا ک استقبال کیا گیا اور دونوں شاہی مہمانوں کو چترالی ثقافتی مردانہ ٹوپی اور چغہ پہنائے گئے ۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق شاہی جوڑہ کیلاش ویلی کے علاوہ پاکستان کے انتہائی شمال میں واقع بلند ترین وادی بروغل کا بھی دورہ کریں گے ۔
یاد رہے کیلاش ویلی میں دنیا کے قدیم ترین کیلاشہ تہذیب کے لوگ رہائش پزیر ہے جو کہ قدیم ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں پاکستان اور باہر سے جو بھی سیاح آتے ہیں وہ کیلاش ویلی میں ضرور جاتے ہیں ۔ اس سے قبل انجہانی شہزادی ڈیانا بھی چترال کا دورہ کرچکی ہے ۔
چترال بھی دوسرے ہندوستانی ریاستوں کی طرح سابقہ نوآبادیاتی دور میں برطانیہ کے زیر تسلط علاقہ رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں