بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں بند کرنے کے خلاف احتجاج۔ صرف آٹھ ہزار روپے ماہوار تنخواہ میں چالیس سے ساٹھ بچوں کو پڑھانے والے استانیوں کی تنخواہیں نو ماہ نہیں مل رہی ہے۔

چترال(گل حماد فاروقی) بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول کے 83استانیوں نے آج تنخواہوں ک بندش کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر ان خواتین کے بچوں نے بنیرز اور پلے کارڈ اٹھائے تھے جن پر انصاف کی حصول کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس موقع پر پردوم جمال نے کہا کہ چترال میں 83 استانیاں ہیں جو کرائے کے مکانوں میں ان بچوں اور بچیوں کو پچھلے بیس سال سے پڑھاتی ہیں ان کو صرف آٹھ ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے مگر پچھلے نو ماہ ساے ہماری تنخواہیں بھی بند ہیں اور ہم در بدر کی ٹوکریں کھارہی ہیں۔ انہوں نے دل دہلانے والی انکشاف کیا کہ ان کو پہلے سکول کی عمارت کیلئے کرائے کی مد میں ایک ہزار روپے ملتی تھی اب وہ بند ہوچکا ہے اور یہ خواتین اپنی تنخواہ میں سے عمارت کا کرایہ بھی ادا کرتی ہیں۔

All-focus

پردوم جمال جو بونی کروئی جونالی میں پرھاتی ہے اسے بہترین استانی کی ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
جمیلہ بی بی نے کہا کہ انہوں نے اپنی جوانی کی بیس سال ان بچوں کو پڑھانے پر صرف کی اب بڑھاپے کی عمر میں آکران کی تنخواہیں بند کرکے فارغ کررہے ہیں جو سراسر ناانصافی ہے۔
بے نظیر سلطان نے کہا کہ ہماری سکولوں کا رزلٹ بھی اچھا ہوتا ہے تو اکثر سرکاری سکولوں کے ٹیچرز ان کے ساتھ ضد کرکے تنگ کرنے کی کوشش کرتی ہیں کہ ان کے سکولوں کا رزلٹ کیوں اچھا اتا ہے حالانکہ سرکاری سکولوں کی ٹیچرز ہزاروں روپے تنخواہیں لیتی ہیں اور ہم صرف آٹھ ہزار روپے میں پورا مہینہ پڑھاتی ہیں۔
حلیمہ بی بی نے کہا کہ ہمارے بعض سکولوں میں چھت بھی نہیں ہے اور اکثر باد و باران اور برف باری یا بارش کی صورت میں وہ بچوں کو لیکر کسی حیمے میں پناہ لیتی ہیں یا کسی مکان کے کمرے میں لے جاتے ہیں اتنی مشکل حالات میں پڑھانے کے باوجود ان کوصرف 8000 روپے مہینے کی ملتی تھی اور وہ بھی پچھلے نو ماہ سے بند ہیں۔ ان استانیوں نے بتایا کہ ان کے بعض سکولوں میں چالیس بچے پڑھتے ہیں جبکہ بعض سکولوں میں 63تک بچے زیر تعلیم ہیں اور ان کی تنخواہیں بند ہونے کی صورت میں ان بچوں کا مستقبل بھی تاریک ہونے کا حطرہ ہے۔ چونکہ یہ سکول وفاقی حکومت کی تعاون سے چل رہی تھی تو انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہیں جاری کی جائے اور ان کو مستقل بنیادوں پر ان ہی سکولوں میں بطور استانی کا حکم جاری کریں تاکہ ان کے زیر سایہ کئی بچے تعلیم سے محروم رہ نہ جائے۔ کیونکہ چترال رقبے کے لحاظ سے ایک بڑا ضلع ہے اور یہاں اکثر دور دراز تک سکول موجود نہیں ہیں تاہم یہ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول علم پھیلانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں