383

فلم ’’زیرو‘‘ میں سری دیوی کی آخری پرفارمنس دیکھ کر شائقین روپڑے

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم’زیرو‘ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی آخری فلم ثابت ہوئی، گو فلم میں سری دیوی اسکرین پر محض چند منٹ کے لیے نظر آئیں لیکن ان کی اس مختصر پرفارمنس نے بھی ان کے چاہنے والوں کو آبدیدہ کردیا۔

سری دیوی کے چاہنے والوں نے ٹوئٹر پر اپنی پسندیدہ اداکارہ کی آخری پرفارمنس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سری دیوی کو خراج تحسین پیش کیا۔

ستیم چوہدری نامی صارف نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، فلم’زیرو‘میں سری دیوی کو دیکھ کر میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور روپڑا، میں جانتا ہوں سری دیوی آج جہاں پر بھی ہوں گی خوش ہوں گی۔

شوناک نامی ٹوئٹر ہینڈل نے سری دیوی کے ساتھ اپنی جذباتی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلم’زیرو‘ صرف سری دیوی کو آخری بار اسکرین پر دیکھنے کے لیے دیکھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں