426

فلم ’لَو آج کل ‘ کے سیکوئل میں کارتک اور سارہ خان کی انٹری

فلم ’سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی‘ سے شہرت پانے والے نوجوان اداکار کارتک آریان رواں سال ڈیبیو کرنے والی اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ معروف فلم ساز امتیاز علی کی فلم ’لو آج کل‘ کے سیکوئل میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

فلم ’لو آج کل ٹو‘ میں سارہ علی خان کی کارتک کے ساتھ پہلی فلم محض ایک فلم ہی نہیں بلکہ اُن کی تکمیل پاتی ایک خواہش ہے۔ دراصل سارہ نے فلم ساز کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں اداکار کارتک آریان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کارتک سے دوستی اور رنبیر کپور سے شادی کرنا چاہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں