455

لاہور کا پیراگلایئڈنگ پائلیٹ چترال میں گرکرہلاک

رپورٹ: گل حماد فاروقی

چترال: لاہور سے تعلق رکھنے والے پیرا گلایڈنگ پائلٹ پروازکے دوران گرکرجاں بحق ہو گیا.
چترال پولیس کے مطابق خواجہ شیرازناصر بدھ کے روز دوپہرکے وقت بیرموغ لشٹ سے چھریرہ برداری کیلے اڑکرہوا میں چکر لگا رہا تھا کہ اچانک تیز ہوا چلنے کی وجہ سے اپنے چھتری یعنی گلایڈرپرقابو نہ رکھ سکا اوردولوموچ کے مقام پرکافی اونچائی سے نیچے گرگیا جس کے نتیجے میں اس کی ریژھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اسے شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔
اس کے قریبی دوست سلیم خان جوآن سے ملنے لاہورسے آئے تھے، کے مطابق شیراز پچھلے دس سالوں سے چھریرہ برداری یعنی پیراگلایئڈ نگ سےوابستہ تھے وہ ایڈونچرٹریول پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو بھی تھے اور ہرسال سیاحوں کو چترال لاتے تھے۔
اس کی جسید خاکی ایمبولنس میں لاہور روانہ کیا گیا ۔
ان کی موت پر ہندوکش پیراگلایڈنگ ایسوسی ایشن کے اراکین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور آن کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں