532

اسکیینگ: مڈگلشٹ چترال میں برفانی کھیل اختتام پذیر


سڑکوں کی خراب حالت اور سہولیات کی فقدان سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا

رپورٹ: گل حماد فاروقی

چترال کے جنت نظیر وادی مڈگلشٹ میں تین روزہ برفانی کھیل Snow skiing اختتام پذیر ہوا-
نوجوان اسکینرز اور اسکیٹرز نے اس کھیل میں بھر پور حصہ لیا اور داد حاصیل کیں.

اس کھیل کو پچھلے سال مقامی لوگوں نے بغیر کسی سرکاری اداروں کے امداد کے اپنی مدد آپ کے تحت نہایت کامیابی سے منعقد کرایا تھا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی –
مگر اس سال سیاحوں کی تعداد اتنی زیادہ نہ تھی۔

برفانی کھیل کے احتتام پر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
مگر اس سال کھیل کو دیکھنے کیلئے آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے اور اس سڑک پر چلتے وقت ہر وقت حادثے کا خطرہ رہتا ہے۔

وادی شیشی کوہ کے سابق ناظم شیر محمد کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور خیبر پختون خواہ حکومت کو چاہئے کہ سب سے پہلے سڑکوں کی حالت بہتر کرنے کی ضرورت ہے اس کے بعد تفریحی کھیل منعقد کرے کیونکہ سڑکوں کے بغٖیر کوئی بھی علاقہ نہ ترقی کرسکتا ہے اور نہ وہاں سیاح آتے ہیں۔

اس سڑک کی حالت اتنی خراب ہے کہ مخا لف سمت سے آنے والی گاڑی کو راستہ دینے کیلئے کئی فرلانگ پیچھے جانا پڑتا ہے تب کہیں جاکر دو گاڑیاں ایک دوسرے کو کراس کر سکتے ہیں۔
یہ سڑک چالیس سال پہلے محکمہ جنگلات نے جنگل سے دیار کی لکڑی لے جانے کیلئے بنایا تھا بعد میں لوگو ں نے مطالبہ کیا کہ اسے محکمئہ تعمیرات و ورکس کے حوالہ کیا جائے مگر سابق ناظم شیر محمد کا کہنا ہے کہ یہ سڑک ابھی لاوارث ہے نہ تو محکمہ جنگلات اس کی دیکھ بھال کرتی ہے اور نہ محکمہ مواصلات۔

شجر کاری مہم کا بھی آغاز

بعد میں ڈپٹی کمشنر چترال اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر شوکت فیاض نے وادی مڈگلشٹ میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ضلعی افیسر برائیے جنگلات شوکت فیاض نے بتایا کہ اس وادی میں ایک لاکھ پودے لوگوں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ پودے محکمہ کے اہلکار دریا کے کنارے لگائیں گے تاکہ دریا کی وجہ سے زمین کی کٹائی کو روکا جاسکے اور جنگلات کی کمی کو بھی پورا کیا جاسکے۔


اس موقع پر سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر دروش شریف اللہ اور محکمہ جنگلات کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔
ڈی سی چترال اور ڈی ایف او نے مقامی لوگوں میں پودے تقسیم کرکے ان کوتاکید کیں کہ ان پودوں کو فی الحال محفوظ رکھے اور مناسب وقت پر اسے لگائے تاکہ یہ پودے خشک نہ ہو جائے۔
شجرکاری مہم کے تقریب میں علاقے کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں