ویرات کوہلی نے ’زیرو‘ میں انوشکا کی اداکاری پرتعریفوں کے پل باندھ دیئے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اورشاہ رخ خان اپنی ریلیز ہونے والی نئی فلم ’زیرو‘ میں مرکزی کردار میں نظرآئے۔ فلم کا تاحال مداحوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے، کسی کو فلم بہت پسند آئی جب کہ بہت سے مداحوں اورفلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے پرستاروں نے تنقید کے تیر بھی چلائے۔

فلم دیکھ کربھارتی ٹیم کے آل راؤنڈرویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی فلم میں اداکاری کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اورکہا کہ فلم ’زیرو‘ دیکھ کرخوب محظوظ ہوا، فلم میں سب ہی کرداروں نے خوب کام کیا اورخاص طور پر انوشکا شرما نے بھی فلم میں بہترین کام کیا کیونکہ انوشکا کا کردار بہت مشکل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں