پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوارمنارہی ہے

پاکستان اپ ڈیٹ اسلام آباد : پاکستان بھر میں سبھی بڑے ہوٹلوں میں کرسمس کے موقع پرخصوصی کرسمس ٹریز سجائے گئے ہیں جبکہ گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لاہور کے 100 کے قریب گرجا گھروں میں کرسمس کی عبادت کا سلسلہ جاری ہے، گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

لاہورکے کیتھڈرل چرچ سمیت کئی گرجا گھروں میں گزشتہ رات 12 بجے کرسمس کی دعائیہ تقریبات منعقدہوئیں جس میں بڑی تعدادمیں مسیحی برادری نے شرکت کی، کیتھڈرل چرچ میں کرسمس کی انگلش عبادت صبح 8 بجے ہوئی۔ کرسمس کے موقع پر تمام گرجا گھروں کو نہایت خوبصورتی سے سجایاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں