381

چترال: جیپ حادثہ میں ڈرائیور سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد دریا برد

گل حماد فاروقی

چترال کے بالائی علاقے اُجنو (تورکہو) جانے والی جیپ دریا میں گرنے سے ایک خاتون اس کے دو بثے اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوئے۔

پولیس اور ریسکو ذرائع کے مطابق جیپ ویرکوپ کے قریب دریائے موڑکہو میں گر گئی۔جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور ایک خاتون اس کا بیٹا اور بیٹی شامل ہیں.

اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے.انہوں نے خاتون اور اس کی بیٹی کی لاش دریائے مولکہو سے نکالی جبکہ بیٹااور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ ملکہو کے مطابق بونی کے معروف شاعر اور ادیب ذاکر محمد زخمی کے چھوٹے بھائی شراف الدین کاشفی اپنے اہل خانہ کے ساتھ چترال سے اُجنو تورکہو جارہا تھا.
جب گاڑی ویرکوپ کے قریب پہنچ گئی جہاں سڑک نہایت خراب ہے اور چڑھائی چڑھنا پڑتا ہے. مگر یہ گاڑی چڑھائی پر نہیں چڑھ سکی اور کئی سو فٹ نیچے دریا میں گر گئی۔

اس حادثے میں شراف الدین کاشفی زخمی ہوا. جبکہ اس کا ڈرائیور منیر احمد، بیوی، بیٹی اور بیٹا موقع ہی پر جاں بحق ہوئے۔ پولیس کے مطابق کاشفی کی بیٹی اور بیوی کی لاش دریا سے نکالی گئی جبکہ بیٹے اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ استارو کا پُل اور سڑک انتہائی خراب حالت میں ہے جس کی وجہ سے شراف الدین نے متبادل محفوظ راستہ کا انتخاب کیا۔ جب وہ نیشکو پل کے قریب پہنچ گیا تو اس کی گاڑی چڑھائی پر نہیں چڑھ سکا اور پیچھے آکر کئی فٹ نیچے دریا میں گر گئی۔

مقامی لوگوں نے قیمتی جانوں کے ضیاء پر افسوس کا اظیار کیا اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملکہو اور تورکہو میں سڑکوں او ر دریا پر لکڑی کے جھولے پُلوں کو فوری طور پر پختہ بنایا جائے تاکہاس قسم کے حادثات کو روکا جا سکے اور لوگوں کی جان بچ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں