356

چترال سے بونی جانے والے فلائینگ کوچ حادثے کا شکار ، 8 افراد جان بحق10 شدید زخمی

چترال (کریم اللہ ) آج چترال سے بونی جانے والا فلائینگ کوچ راغ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی اور گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث 6 افراد موقع پر ہی جان بحق ہوگئے جبکہ دو زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال پہنچانے کے بعد جان کی بازی ہار گئے ان میں سے ایک بچہ بھی شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق راغ کے مقام پر فلائینگ کوچ موڑ کاٹ رہی تھی کہ اوپر سے غواگئے گاڑی تیز رفتاری سے فلائینگ کوچ کی جانب آئی اس موقع پر فلائینگ کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گری ۔ جان بحق افراد میں سے اکثریت پچھلی سیٹوں میں بیٹھے ہوئے مسافروں کی ہے جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہے جان بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے نام اور تفصیلات کچھ یوں ہے ۔
جان بحق افراد
1۔فضل علی بونی
2۔فرمان علی سنوغر
3۔عمر۔ یارخون
4۔محمد یونس سین لشٹ
5۔سرفراز یارخون ،
6۔رحمت حسین یارخون
7۔سہیل مرزا۔ چرون
8۔علی محمد۔ زیزدی
زخمی افراد کے نام
1۔صبغت اللہ۔ ہون چترال
2۔عدنان۔ میانوالی
3۔میر حکیم۔ لوٹکوہ
4۔تاج محمد۔ زیزدی
5۔ابراہیم۔ ملاکنڈ
. 6۔زوجہ حنیف۔ ریشن
7۔سجاد۔ سوروخت
8۔مشہود۔ کجو
9۔جنید۔ کوغذی
10۔جان محمد۔ اٹانی
ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال پہنچا دیا اور وہاں سے شناخت کے بارے جان بحق افراد کی لاشین ان کے آبادی علاقوں کو روانہ کردی گئی ۔
فلائینگ کوچ ڈرائیور کی عمر محض 21 سال بتائی جارہی ہے ۔
یاد رہے اس قسم کے دلخراش ٹریفک حادثات چترال میں معمول کی بات ہے چترال میں اکثر ڈرائیورز ان ٹرین اور نو عمر ہوتے ہیں جو اوو اسپیڈ سے گاڑی چلاتے ہیں اور ایسے حادثات سے درجنوں افراد کو ہلاک یا زندگی بھر کے لئے معذور بنا دیتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں