483

چترال کا محمد سیار بیگ انٹرنیشنل میراتھن جیت کر ورلڈ چیمپئن بن گئے


رپورٹ: کریم اللہ

چترال: محمد سیار بیگ جن کا تعلق اپر چترال کے گاؤں پرکوسپ سے ہیں نے حال ہی میں خنجر آب میں منعقدہ میراتھن ریس میں پاکستان کی جانب سے حصہ لیتے ہوئے 50 کلومیٹر کا مقالبہ 3 گھنٹہ 29 منٹ میں طے کر کے عالمی چمپین شپ اپنے نام کر لیا تھا. ان کا اپنے علاقی پہنچنے پر ہفتہ کو شاندار استقبال کیا گیا.
سیار بیگ پاکستان آرمی کے ساتھ بحثیت ایتھلیٹ وابستہ ہیں جس نے اب تک درجن بھر بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
گلگت بلتستان کے خنجراب پاس میں منعقدہ اس بین الاقوامی میراتھن ریس میں دنیا بھر سے 16 ممالک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا۔ محمد سیار بیگ نے 50 کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹہ 29 منٹ میں طے کرتے ہوئے مقابلہ جیت لیا ۔

یاد رہے یہ خنجر آب میں منعقدہ حالیہ میراتھن ریس سطح سمندر سے 17،000 فٹ بلندی پر ہوا۔
محمد سیار بیگ نے اب تک بے شمار قومی و بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لئے ہیں- آنھوں نے 2016ء میں کنمنگ انٹرنیشنل میراتھن ریس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سلور مڈل اپنے نام کر لیاتھا. انٹر سروس مقابلوں میں 4 بار گولڈ میڈلسٹ رہے.
اس سے قبل 2018 میں نیشنل چیمپین شپ میں شرکت کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتا. آنھوں نے 2017 میں نیشنل چیمپین شپ میں سونے کاتمغہ حاصل کیا- 2016ء میں :نیشنل چیمپین شپ میں بھی چاندی کا تمغہ جیتا- : 2015ء میں نیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کی اور چاندنی کا تمغہ حاصل کیا- 2014ء میں اوپن نیشنل میراتھن ریس کے فاتح رہے اور گولڈ مڈل اپنے نام کیا. اسی سال نیشنل ایتھلیٹک چمپین شپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا-
2013ء میں انھوں نے نیشنل ایتھلیٹک چمپین شپ میں گولڈ مڈل حاصل کیا- 2012 ء میں نیشنل ایتھلیٹک چیمپین شپ میں شرکت کرتے ہوئے سلور مڈل کے حقدار ٹہرے-.
2011ء میں اوپن نیشنل میراتھن میں گولڈ مڈل جیتا۔
اور اب خنجر آب میں منعقدہ انٹرنیشنل میراتھن ریس اپنے نام کر لیا۔
اس کو بھی دیکھئے: https://youtu.be/0IrXoYzlK1I

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں