چترال گیس سلنڈر حادثے کے زخمیوں میں سے مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی

گزشتہ دنوں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کےسات افراد جھلس گئے تھے جن میں سے دو بچیوں کا انتقال ہوگیا

رپورٹ: گل حماد فاروقی

چترال: آیون مولدہ میں ایک محنت کش غریب خاندان کے گھرگیس سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنےاور جھلس کر زخمی ہوئے والوں میں سے دو بچیوں کا انتقال ہوگیا۔
پولیس کے مطابق، یکم ستمبر کو گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک محنت کش خاندان کے تین بچے اور دو خواتین سمیت سات افراد بری طرح جھلس گئے تھے۔ زخمیوں جن کی شناخت شاکر اللہ 38 سال، ان کی بیگم صفت بی بی 30 سال؛ بیٹی کہکشاں آٹھ سال؛ شاکر کے 27 سالہ بھائی منظور ان کی23 سالہ بیوی گلشن بی بی؛منظور کی 8 سالہ بیٹی تانیہ؛ اورچھ سالہ بیٹا آیان علی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں داخل کیا گیاتھا بعد میں انہیں برن اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر حیات آباد پشاور منتقل کیا گیا تھا ان میں سے کہکشان کا ہفتہ کے روز اور تانیہ کا جمعہ کی شام انتقال ہوگیا.-
دونوں بثیوں کی لاشیں آبائی گاوں پہنچا تو کہرام مچھ گیا.مقامی لوگوں نے چندہ کرکے دونوں کو دفنایا.
آیون کے سابق ناظم فضل الرحمان نے ہمارے نمایندے کو ٹیلفوں پر بتایا کہ متاثرہ خاندان نہایت غریب ہیں اور ان کے علاج معالجے کیلئے خطیر رقم درکار ہے-
رحمان کے مطابق ان کے علاج پر روزانہ دو لاکھ روپے کا خرچہ آتا ہے۔انہوں نے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ خاندان کی مال مدد کی جائے.
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں بیرونی امداد سے برن ٹراما سنٹر کی عمارت تعمیر ہوچکا ہے لیکن اس کی عمارت ابھی تک خالی پڑی ہے اور اس مقصد کیلئے اسے استعمال نہیں کیا جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ آگ سے جھلسنے والے تشویش ناک مریضوں کو بھی عام مریضوں کے ساتھ میڈیکل وارڈ میں داخل کیا جاتا ہے۔
سابق ناظم فضل اور مولاناغلام یوسف نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ حاندان نہایت غریب ہے جو کرائے کے مکان میں رہتے ہیں. اور دوائی تک نہیں خرید سکتے۔
علاقے کے لوگ اپنی بساط کے مطابق ان کی مدد کرتے ہیں مگر وہ کافی نہیں۔
افسوسناک بات یہ ہے کہ ننھی تانیہ ہسپتال میں مر گئی مگر اس کی پور ی حاندان پشاور کے ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اسے اب علاقے کے لوگ دفنائیں گے۔ان متاثرہ حاندان کے ساتھ مدد کیلئے سابق ناظم فضل الرحمان سے فون نمبر 03024175975 اور مولانا غلام یوسف کے ساتھ 03449709511پر رابطہ کیا جاسکتا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں