442

ڈپٹی کمشنر اَپر چترال اور محکمہ تعلیم اَپر چترال نے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان2019-20 جاری کر دیا

ڈپٹی کمشنر اَپر چترال اور محکمہ تعلیم اَپر چترال نے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان2019-20 جاری کر دیا
کریم اللہ
21نومبر 2019 ، ایلیمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان لانچ کر دیا۔ محکمہ تعلیم زنانہ اَپر چترال میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان دستاویز ڈپٹی کمشنر اَپر چترال کے حوالے کردی گئی۔ اس موقع پر ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل کے نمائندے اور ڈی ایف آئی ڈی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے ، خدمات کی فراہمی اور اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ایلیمینٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تکنیکی مدد فراہم کررہا ہے۔ ہر ضلع کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس ، ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، ڈپٹی کمشنر آفس اور آئی ایم یو کے مابین مشاورتی عمل کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ضلعی تعلیمی منصوبہ ضلع بھر میں اور صوبہ خیبر پختونخوا میں تعلیم کی فراہمی میں بہتری کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان ضلعی تعلیمی دفاتر کی اہلیت کو بہتر بنانے کا ابتدائی مرحلہ ہے تاکہ ان کے وسائل کی بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے۔ مزید برآں ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان خیبر پختونخوایجوکیشن سیکٹر پلان20-2015 میں بیان کردہ صوبائی حکومت کی پالیسی ترجیحات کے حصول کے لئے ایک وژن اور عملی لائحہ عمل میں معاون ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان کےتحت اسکولوں ، سرکل ، سب ڈویژن اور ضلعی سطح پر اہداف مقرر کیے گئے تھے اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلان میں طے شدہ اہداف کی بنیاد پر سیکرٹری ایلیمینٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی زیرصدارت ضلعی کارکردگی اسکور کارڈ (District Performance Scorecard)اجلاس میں ہر ماہ اضلاع کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ سرکل اور سب ڈویژن آفیسرزکی ہر مہینے ہر ضلع میں ہونے والے انٹرا ڈسٹرکٹ پرفارمنس اسکور کارڈ میٹنگ میں درجہ بندی جاتی ہے۔ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرکل اورسب ڈویژن آفیسرزکو ڈپٹی کمشنر ہر ماہ تعریفی سرٹیفکیٹ دیتے ہیں۔ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی ڈسٹرکٹ اور انٹرا ڈسٹرکٹ سطح پراعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع اور سرکلز کو ششماہی بنیادوں پر نقد انعام دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں