ڈی پی او اپر چترال ذوالفقار تنولی کا اپنے عہدے کا چارچ سنبھالنے کے بعد پہلا عوامی میٹنگ

ڈی پی او اپر چترال ذوالفقار تنولی کا اپنے عہدے کا چارچ سنبھالنے کے بعد پہلا عوامی میٹنگ
کریم اللہ
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ذوالفقار تنولی کا اپنے عہدے کا چارچ سنبھالنے کے بعد اپنے آفس میں عمائدین اپر چترال کے ساتھ ایک اہم نشست کا اہتمام کیا جس میں علاقے کے سیاسی ، سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ میٹنگ کے آغاز میں بونی بازار کے صدر اور کابینہ کی جانب سے ڈی پی او چترال کو چترالی ٹوپی اور ہار پہنا کر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا ۔ اس کے بعد تعارفی سلسلہ شروع ہوا جس میں عمائدین علاقہ نے علاقے کے مسائل پر بھی روشنی ڈالی ، عمائدین کا کہنا تھا کہ علاقے میں بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے ، اور اس کے خلاف احتجاجی مظاہرین جاری ہے اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو مزید احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ جبکہ علاقے میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
ڈی پی او ذوالفقار تنولی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بجلی کا بحران سارے لوگوں کو متاثر کیا ہے جس کے حوالے سے میں نے ڈی سی اپر چترال کے ساتھ بھی میٹنگ کا اہتمام کیا تھا اورسب مل کر اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں