343

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، سنگین جرائم میں ملوث 4 ملزم گرفتار

پاکستان اپ ڈیٹ کراچی : سی ٹی ڈی نے کراچی کےعلاقے ماڑی پور ٹرک اڈہ پر کارروائی کر کے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

انچارج کاونٹر ٹیررازم مظہر مشوانی کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر ماڑی پور ٹرک اڈہ پر کارروائی کر کے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کا چار رکنی افغانی گروہ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزمان عبدالہادی، محب اللہ، عارف خان، محمد رئیس کے قبضے سے چار پستول برآمد ہوئے۔

ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان ڈسٹرک سنٹرل اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں متعدد کارروائیوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان نے تھانہ گبول اور تھانہ سچل کے علاقہ میں دودھ کی دکانوں پر وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں