گلگت سے تعلق رکھنے والی انیتا، بین الاقوامی سطع پر ملک کی نمائندگی کرنے والی اولین مکس مارشل آرٹس پلیئر

اسلام آباد(ہائی ایشیاء) گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ انیتا نثار نے سنگاپور میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لیا اور بڑی کامیابی حاصل کر لی جس میں انہوں نے انڈونیشیا کی گیتا سوہار سونو کو شکست سے دوچار کیا۔


مقابلے کے دوران انہوں نے گیتا سوہارسونو کے خلاف ساوتھ پول اسٹرائک استعمال کی اور خوب دیدہ دلیری سے مقابلہ کیا، مقابلے کے تینوں ججز نے انہیں فاتح قرار دیا اور انعام سے نوازا.انیتا نثار نے 2017 میں مکس مارشل آرٹس کی تربیت لینا شروع کیا تھا جس کے بعد انہوں نے سب سے پہلے اسلام آباد میں منعقدہ دی فائٹ فوٹریس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔

بعدازاں انہوں نے پاکستان گریپلنگ چیلنج میں تین ایتھلٹس کو شکست دے کر دو گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔انیتا نثار کا کہنا ہے کہ مکس مارشل آرٹس حوصلہ دیتا اور خودمختار بناتا ہے، بلا شبہ جب ضرورت پڑے اس سے آپ اپنا دفاع بھی کرسکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کو بھی فروغ دینا چاہیے. دوسری جانب ان کی اس بڑی کامیابی پر گلگت بلتستان کی عوام بہت زیادہ خوش نظر ارہی ہے.

واضع رہے کہ انیتا پاکستان کی پہلی خاتون مکس مارشل آرٹس کی کھلاڑی ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطع پر ملک کی نمائندگی کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں