542

اسٹوڈینٹس آرگنائزنگ کمیٹی نے ایس سی او کی تجویز مسترد کیا

غذر میں صرف ایک کمونٹی سنٹر کا کوئی فائدہ نہیں؛ گلگت بلتستان بھر میں مظاہرے کی دھمکی

پریس ریلز

غذر: اسٹوڈنٹس آرگنائزینگ کمیٹی ضلع غذر نے ایس سی او کی جانب سے ضلع میں صرف ایک کمیونٹی سنٹر کے قیام کی تجویز ک مسترد کیا ہے.
میڈیا کو جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں ایس او سی ضلع غذر کے اراکین شفقت علی، جہانگیر بابر، عنایت ابدالی، ثقلین علی، حیدر علی، دانش خان و دیگر نے کہا ہے کہ ایک کمیونٹی سنٹر میں جمع ہونا غذر کے دوردراز علاقوں کے طلبا کےلئے جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ اسلئے ہم اس تجویز کو مسترد کرتے ہیں.

انہوں نے کہا ہے کہ ایس سی او کی ناقص سروس کی وجہ سے غذر بھر کے درجنوں طلبا سمسٹر جاری نہیں رکھ سکے- کئی طلبا پیپر دینے سے رہ گئے مجبورا طلبا شہروں کا رخ کر رہے ہیں ۔تعلیمی ادارے بند ہونے کے بعد ہاسٹلز بھی بند کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ضلع بھر کے وہ طلبا شدید پریشانی میں مبتلا ہے جو شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔ ملازم پیشہ حضرات جن کو گھروں سے کام کرنے کو کہا گیا تھا وہ بھی گھر چھوڑ کر جانے پہ مجبور ہوگئے ہیں

اس تمام صورتحال اور ایس سی او کی جانب سے مکمل ہٹ دھرمی کے پیش نظر اسٹوڈنٹس آرگنائزینگ کمیٹی ضلع غذر نے اپنا رابطہ مہم تیز کی ہے۔ اس حوالےسے غذر کے تمام تحصیلوں کے طلبا سے رابطے بڑھا رہے ہیں جبکہ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی گلگت سمیت دیگر تنظیموں سے بھی رابطے کر رہے ہیں۔
بیان مہں کہا گیا ہے کہ عنقریب غذر سمیت گلگت بلتستان کے مخلتف اضلاع کے طلباء تنظیموں سے رابطے کرکے مشترکہ لائحئہ عمل کا اعلان کرینگے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایس سی او کی جانب سے ٹیوٹر ٹرینڈ بنانے والے شہریوں میں موجود گلگت بلتستان کے طلبا اور پروفیشنل افراد کے خلاف غیر مناسب الفاظ کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں. اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایس سی او اپنے اس بیان کو واپس لے اور گلگت بلتستان کے طلبا اور پروفیشنل افراد سے معافی مانگ لیں ورنہ ایس سی او کے خلاف عدالت سے رجوع کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پرامن احتجاج کے ذریعے حکومت کو آگاہ کرچکے ہیں کہ ایس سی او سروس کو بہتر بنائیں دیگر پرائیوٹ ٹیلی کام کمپنیوں کو گلگت بلتستان میں تھری جی اور فور جی سروس شروع کرنے کی اجازت دے دیں مگر ہمارے مطالبات کو حل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی جا رہی ہے۔

ہم چیف کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج جسٹس حق نواز صاحب سے اپیل کرتے ہیں کہ ایس سی او کی ناقص سروس اور دیگر کمپنیوں کو فور جی سروس شروع کرنے کےلیے ازخود نوٹس لے کر طلبا، نوجوانوں اور ملازم پیشہ حضرات کے مشکلات حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں