703

اسکینگ: گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خوشلیم بی بی نے چار طلائی تمغہ جیتے

بام جہان رپورٹ

گلگت: گلگت بلتستان سسے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے گزشتہ دنوں مالم جبہ میں اختتام پذیر ہونے والے اسکیئنگ کے عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے خطے اور اداروں کا نام روشن کیا.

ان میں نلتر سے تعلق رکھنے والی خوشلیم بی بی نے چار طلائی تمغے جیتے. ان کے علاوہ عمامہ ولی، اس کی چھوٹی بہن جیا ولی اور محمد کریم نے بھی کئی تمغے جیتے.
خوشلیم اولمپین محمد عباس کی چھوٹی بہن ہیں اور خود بھی پاکستان کی پہلی خاتون اولمپئین بننے کی تیاری کر رہی ہیں. وہ اب تھ چالیس طلائی تمغے اپنے نام کرچکی ہیں.
.
صدرڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کے روز تیسرے مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ ، چوتھے چیف آف ایئر اسٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ اور 27 ویں قومی اسکی چیمپین شپ کیااختیتامی تقریب میں انعامات تقسیم کیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علوی نے پاکستان میں موسم سرما کے کھیلوں کے فروغ کے لئے پی اے ایف اور ونٹر اسپورٹس فیڈریشن آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس قسم کی تقریبات کو کامیابی کے ساتھ انعقاد کرنے پر تمام منتظمین اور شرکاء کو مبارکباد پیش کی جن میں بین الاقوامی اسکیئرز نے حصہ لیا۔

اس سے قبل ، ایئر آفیسر کمانڈنگ ، ناردرن ایئر کمانڈ ، پشاور ، ائیر وائس مارشل عبدالمعید خان نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ پی اے ایف پاکستان میں نہ صرف اسکیئنگ کو فروغ دینے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے ، بلکہ یہ موسم سرما کے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے لئے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو تربیت بھی دے رہی ہے۔ .

مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز سے بھی نوازا۔

پی اے ایف کی ٹیم کو 27 ویں قومی ا سکی چیمپیئن شپ کی فاتح ٹرافی سے نوازا گیا۔

تیسرے مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ میںمردوں کے جائینٹ سلیلموم زمرے میں نذریٹی پیٹروک نے طلائی ، ایوان کراوچک نے چاندی اور ویٹالی ایب نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

مردوں کے سلیلموم زمرے میں ، وٹالی ایب نے طلائی ، محمد کریم نے چاندی اور نزریٹی پیٹروک نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

اسی کپ کے خواتین کے جائینٹ سلیلموم زمرے میں، خوشلیم بی بی نے طلائی، الویرا زکرائیو نے چاندی اور عماما ولی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

ویمنز سلیلوم کیٹیگری میں ، خوشم نے طلائی ، عمامہ ولی نے چاندی اور ناظمہ خیرزاد نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

چوتھے سی اے ایس قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ کے مردوں کے جائینٹ سلیلموم زمرے میں، محمد کریم نے طلائی ، نزریٹی پیٹروک نے چاندی اور ایوان کرچوک نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

اسی کپ کے مردوں کے سلیلموم زمرے میں ، وٹالی ایب نے طلائی ، نزریٹی پیٹرک نے چاندی اور مائیکولا ڈیچک نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

خواتین کے جائینٹ سلیلموم زمرے میں، خوشلیم جن کا تولق نلتر گلگت بلتستان سے ہے، نے طلائی ، عمامہ ولی جن کا تعلق بھی گلگت بلتستان سے ہے نےچاندی اور ان کی چھوٹی بہن جیا علی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

اسی کپ کے خواتین کے سلیلموم زمرے میں ، خوشلیم نے ایک بار پھر طلائی تمغہ جیتا ، عمامہ ولی نے چاندی کا ایلوویرا زکرائیوا نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

دریں اثنا ، 27 ویں قومی اسکی چیمپیئن شپ کے جائینٹ سلیلم کے زمرے میں ،نلتر کے محمد کریم نے طلائی ، میر نواز نے چاندی اور زاہد عباس نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

اسی چیمپیئن شپ کے سلیلم میں محمد کریم نے ایک بار پھر طلائی، میر نواز نےسلور اور لیاقت علی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اسکینگ: گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خوشلیم بی بی نے چار طلائی تمغہ جیتے” ایک تبصرہ

  1. خوشلیم بی بی کی چھوٹی بہن جیا علی لکھا گیا ھے جبکہ ایسا نھیں ھے جیا علی کا تعلق نومل سے ھے

اپنا تبصرہ بھیجیں