461

جی بی میں مستحقین کو راشن کی فراہم کے لئے لسٹ کی تیاری شروع


بیورو رپورٹ


گلگت میں حکومتی سطح پر لاک ڈاون کے دوران ضرورت مند اور مستحق افراد کو بنیادی اشیائے خورد نوش کی فراہمی کے لئے اعداد و شمار اور لسٹ بننا شروع ہوگیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان حکومت نے اعلان کیا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مند اور مستحق افراد کو راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔
اس اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع گلگت میں ضرورت مند افراد کا اعداد و شمار جمع کرنا شروع ہوگیا ہے۔

سرکاری عملہ گھر گھر جاکر ضرورت مندوں کا لسٹ مرتب کرکے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے حوالے کرین گے جوں ہی یہ کام مکمل ہوگا اس کے بعد ضرورت مندوں کو راشن پہنچانے کا عمل شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ لاک ڈاؤن میں ڈیلی ویجز (وقتی اجرت) پہ کام کرنے والے افراد کے گھروں میں فاقے کی نوبت آئی ہے۔

ضلع گلگت میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے افراد مقیم ہ ہیں اور ان میں سے اکثریت روزانہ کی بنیاد پہ کما کر زندگی بسر کرتے ہیں۔ اب کرونا وائرس کی وجہ سے مسلسل لاک ڈاؤن کے بعد ان کا ذریعہ معاش ختم ہو گیا ہے ۔
ضرورت مند افراد نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس عمل کو جلد از جلد مکلم کیا جائے اور انہیں فاقوں سے بچایا جائے۔

وفاقی حکومت نے 1یک کروڈ ضرورت مندوں کو بینادی ضروریات زندگی فراہم کرنے کے لئے 100 ارب روپے مختص کئے ہیں تاکہ گریب اور ضرورت مند افراد کو د س ہزار روپے یک مشت دیا جائے۔

اور بے نظر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کی رقم 2000 سے بڑھا کر 3000 کر دی ہے۔

گلگت بلتستان کے وزیر راجہ ناظم لا امین  نے ہائی ایشیاء ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ گلگت بلتستان کی حکومت نے اسلام اباد سرکار سے 46 کروڑ روپے دینے کی درخواست کی ہے تاکہ لاک ڈاون کے دوران ضرورت مند افراد کی کفالت کی جاسکے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ سروے کے دوران کوئی بھی ضرورت مند باقی نہ رہے اور نہ ہی ایسے افراد اس سکیم سے فائدہ اٹھائے جو اس کا حقدار نہ ہو۔

درین اثناء حکومت نے بینظر انکم سپورٹ پرہگرام کے مستحقین، ریٹارڈ سرکاری ملازمیں کو پینشن کی ادائیگی ان کے گھر کے دروازے پر کرنے کا انتظام بھی کیا ہے۔

اس سلسلے میں اشکومن میں پاکستان پوسٹ کا عملہ گھر گھر جا کر لوگوں کو رقم پہنچا رہے ہیں۔

مقامی لوگوں نے اس ادام کو سراہا اور پاکستان پوسٹ کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

جی بی میں مستحقین کو راشن کی فراہم کے لئے لسٹ کی تیاری شروع” ایک تبصرہ

  1. اللہ‎ پاک اس مشکل وقت میں کی حفاظت فر ما ئیے۔
    یہ بہت اچھی بات ہے ۔
    غریبوں کی مدد کرنا چاہئے اور ان ملنا چاہئے جو کچھ حکومت علان کرتا ہے ان کا حق ہے ۔۔۔
    اللہ‎ پاک سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔
    امین

اپنا تبصرہ بھیجیں