295

جی بی پولیس: اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں کو تنخواہیں دی جائیں، نجف علی

بام جہان رپورٹ

اسکردو:‌ گلگت بلتستان پولیس کی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوانوں کو فوری طور پر تنخواہیں ادا کیا جائے. مظلوم جوانوں کو تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھنا صوبائی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے.

یہ مطالبہ معروف سیاسی و سماجی رہنما اوراسکردو سے سابق آزاد امیدوار برائے گلگت بلتستان اسمبلی نجف علی نے بام جہاں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے خبردار کیا کہ ان جوانوں کو جلد از جلد تنخواہیں ریلیز نہیں کیا گیا تو شدید ردعمل دیں گے.

گلگت بلتستان پولیس کی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو تنخواہیں ریلیز نہ کرنا صوبائی حکومت اور آئی جی پی گلگت بلتستان کی نااہلی ہے.

صوبائی حکومت کے حکام کو اگر اسلام آباد یاترا سے فرصت ملے تو ان پولیس جوانوں کے مسائل کی جانب بھی توجہ دیں اور ان کو تنخواہوں کی ادائیگی کریں ورنہ ہم شدید احتجاج کریں گے.

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ یہ موجودہ حکومت کی بے حسی ہے کہ اس مہنگائی اور معاشی بد حالی کے دواران ہمارے پولیس جوان تنخواہوں سے محروم ہیں اور گورنر، وزیر اعلیٰ، وزراء، ارکان اسمبلی، چیف سیکریٹری، اور پولیس چیف اسلام آباد میں دعوتوں میں مصروف ہیں.
انہیں ان غریب ملازمین کا کوئی احساس نہیں۔

اگر جلد از جلد ان پولیس جوانوں کو تنخواہیں ادا نہیں کیا گیا تو سول سوسائٹی بلتستان شدید احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور آئی جی پی پر ہوں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیسی حکومت ہے جو واٹس ایپ اور فیس بُک پر چل رہے ہیں.

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے مسائل چھوڑ کر اسلام آباد اور کشمیر کے یاترا میں مصروف ہیں جب کہ گلگت بلتستان کے ہسپتالوں، سکولوں اور سڑکوں کے حالات نا گفتہ بہ ہے جس کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں.
انہوں نے اپوزیشن ارکان اسمبلی سے کہا کہ وہ موثر انداز میں اپنا پارلیمانی اور جمہوری کردار ادا کریں اور عوام کئ مسائل کو اجاگر کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں