499

عوامی ورکرز پارٹی سندھ کے نوجوان رہنماء شفقت ملک کو فورا بر آمد کیا جائے

اے ڈبلیو پی نے پروگریسیو یوتھ الا ئینس کے کارکن امین الکریم جن کو ڈرگ روڈ کراچی سے رینجرز نے اٹھایا تھا کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا

پريس ریلز
.
اسلام آباد: عوامی ورکرز پارٹی کی مرکزی قیادت نے اے ڈبلیو پی گھوٹکی تعلقہ کے سیکرٹری کی سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے ان کےگھر سے اٹھانے اور لاپتہ کئے جانے کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا کہ انہیں فوراً باز یاب کیا جائے۔

شفقت حسین ملک کو 22 جون کی رات رینجرز اور کچھ سول وردی میں ملبوس اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کی تقدس پامال کرکے ان کے گھر سے اٹھایا تھا۔ جن کا تاحال نہ اس کے خاندان کے افراد اور نہ ہی پارٹی کو علم ہے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے۔

Progressive Youth Alliance activist Aminul Karim

پارٹی کے مرکزی صدر يوسف مستی خان ، سیکریٹری جنرل اختر حسین ایڈوکیٹ اور تنظیمی سیکریٹری جاوید اختر نے ایک مشترکہ بیان میں شفقت حسین ملک کی جبری گمشدگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فلفور بر آمد کیا جائے۔ انھوں نے پارٹی کے تمام یونٹوں کو ہدائیت کی ہے کہ وہ ہفتہ اور اتوار کو پورے ملک بھر میں مظاہرے کریں.

ان رہنما ؤں نے مزید کہا ہے کہ سندھ میں بھی بلوچستان اور خیبر پختونخواء کی طرح سیاسی و سماجی کارکنان کی خفیہ اداروں کے ہاتوں گمشدگی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ایک طرف موجودہ وبا ئی صورت حالات اور معاشی و سماجی بحرانوں کے دور میں حکمرانوں کی جانب سے عوام کے استحصال اور مظلوم قوموں کے وسائل کی لوٹ کھسوٹ میں اضافہ ہوا ہے۔ تو دوسری جانب ریاستی خفیہ ادارے دہشتگردی کی آڑ میں پرامن شہریوں اور سیاسی کارکنان کے اوپر حملہ آور ہو رہے ہیں۔

عوامی ورکرز پارٹی جبری گمشدگیوں کو ملکی آئین کی خلاف ورزی اور ریاستی دہشتگردی سے تعبیر کرتی ہے ۔ پارٹی شروع دن سے ریاستی و سماجی دہشتگردی کے خلاف برسر پیکار ہے اور اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ مستقبل میں جدوجہد جاری رکھے گی۔

نام نہاد صوبائی و مرکزی حکومتیں گم شدہ شہریوں کے سوال پر مجرمانہ چپ سادھے لئے ہوۓ ہیں۔ پاکستاني حکمرانوں کو دنیا کی دیگر آمریتوں اور آمروں بالخصوص شاہ ایران، کیوبا کے بتستا، ھٹلر، مسولینی، اور چلی کے آمر جنرل پنوشے کے انجام کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ ان رہنماٶں نے پرزور مطالبہ کیاکہ شفقت حسین مَلک، پروگریسیو یوتھ آلائینس کے کارکن امین الکریم جن کو گزشتہ دنوں ڈرگ روڈ کراچی سے رینجرز نے آٹھایا اور تمام گمشدہ سیاسی اسیران کو فوری طور پر رہا کیاجائے ۔

عوامی ورکرز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری عابدہ چوہدری ایڈوکیٹ نے بھی عوامی ورکرز پارٹی گھوٹکی "سندھ” تعلقہ سیکریٹری شفقت حسین ملک کو جبری طور پر گھر سے اٹھا لئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے

ہم اس ماوارِے آئین اور قانون اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے پرامن سیاسی کارکن کو فوری رہا کیا جائے ۔اور تمام جبری طور پر گمشدہ افراد کو رہا کیا جائے۔
عبدہ چہدری نے کہا کہ ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرنےمیں ناکام ہوچکی ہے؛ صحت، تعلیم اور روزگار جیسے بنیادی حقوق چھینےجارہے ہیں ریاستی جبر میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔ہر اٹھنے والی آواز کو بند کرنی کی کوشش جاری ہے چاہے وہ افراد ہوں یا میڈیا چینلز ۔

عوامی ورکرز پارٹی گھوٹکی یونٹ اور پروگریسیو اسٹوڈینٹس فیدریشن ، نے کہا کہ شفقت حسین ملک ایک سیاسی سماجی کارکن ہے اس کا عوام دوست اور انسان دوست سیاسی سماجی کام میں بڑا حصہ ہے۔

ان کا کسی بھی جرائم پیشہ ، سماج دشمن یا کسی ملک دشمن سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے. وہ ایک پر امن شہری اور سیاسی کارکن ہے۔

عوامی ورکرز پارٹی سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگیوں اور رات کے اندھیرے میں گھروں پر ہراس اور ماورائے آ ئین اور غیر قانونی کاروائیوں کی سخت لفظوں میں مذمت کرتی ہے۔
پارٹی انسانی حقوق کی تنظیموں،سپریم کورٹ آف پاکستان سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہیں کہ شفقت ملک، اور پرہگریسیو یوتھ فیڈریشن کے رہنماء امیں کریم اور سارے سیاسی کارکنوں کو فوری طور پر کے سامنے لایا جائے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں