539

عوامی ورکرز پارٹی گلگت ہنزہ گوجال یونٹ کی حقوق مارچ اختتام پذیر

گلگت (پ ر) ہنزہ عوامی ورکرز پارٹی گلگت ہنزہ گوجال یونٹ کی حقوق مارچ کل اختتام پذیر ہوگئی. شرکاء کا حقوق ملنے تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان. عوامی ورکرز پارٹی گلگت ہنزہ گوجال نے حقوق مارچ 2 اپریل کو سوست کمرشل مارکیٹ سے آغاز کیا تھا اور کل 3 اپریل کو گلمت میں اختتام پذیر ہوا. ریلی کی قیادت عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ گوجال کے سینئیر رہنمااخون بائی، شیرافضل، محمد رمضان، جلال الدین، محمد رفیع، آصف سخی اور صفدر علی نے کی. مارچ کے شرکاء میں گلگت سے آئے نوجوان رہنما ذوالفقار علی، فیضان میر، واجداللہ بیگ نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور یکجہتی کا اظہار کیا.
ریلی میں گوجال کے ،ختلف گائوں سے بچے، خواتین اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. سابق امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی اخون بائے کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مختلف حکومتوں اور نوکر شاہی کے بے حسی اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مارچ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں. انھوں نے کہا کہ ہنزہ گوجال کے غریب عوام کو پچھلے گیارہ سالوں سے زمینوں کے معاوضے سے محروم رکھا گیا ہے. عوام بجلی، پانی، روزگار سمیت دیگر بنیادی ضروریات سے محروم ہیں. ہنزہ عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ گوجال مطالبہ کرتی ہے کہ جلد از جلد عوام کو ان کی زمینیوں کے معاوضے فراہم کئے جائیں اور بنیادی ضروتیں فراہم کی جائیں. مقررین میں آصف سخی، اکرام جمال، فرمان علی، واجد اللہ و دیگر شامل تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں