329

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ بہترین حکمت عملی سے کرنا ہوگا، کنیڈین ہائی کمشنر


کینیڈا کی ہائی کمشنر کی چترال کا دورہ، مقامی کھلاڑیوں اور بچیوں کے ساتھ برفانی ہاکی بھی کھیلا۔ موسمیاتی تبدیلی پر محتلف طبقہ فکر کے لوگوں سے تبادلہ حیال۔

رپورٹ: گل حماد فاروقی

چترال: پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر ونڈی گیلمور نے کہا کہ موحولیاتی آلودگی ایک عالمی مسئلہ ہے اور ہم سب نے مل کر اس چیلنج کا مقابلہ بہترین حکمت عملی اور احتیاطی تدابیر سے کرنا ہوگا ۔

یہ بات انہوں نے ہائی ایشاء ہیرالڈ اور بام جہاں کے نمائندے سے خصوصی باتیں کرتے ہوئے کہی۔

کنیڈین ہائی کمشنر اپنی سفارت خانہ کے عملہ کے ہمراہ ان دنوں چترال کے دورہ پر آئی ہوئی ہے۔

ونڈی گیلمور نے چترال کی خوبصورتی اورہندوکش کے علاقوں پرموسمیاتی تبدیلی سے پڑنے والے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دلچسپ اور نہایت خوبصورت خطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں ہم سب کو آگاہ رہنا چاہئے۔
اپنے ملک کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کینیڈا بھی سرد ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے، جہاں سال میں دو مرتبہ ہم بھی متاثر ہوتے ہیں ۔

کنیڈین ہائی کمشنر قاقلشٹ چترال بالا میں لڑکیوں کے آئس ہاکئ کا کھیل دیکھتے ہوئے۔

مگر پاکستان میں ہمالیہ، ہندوکش اور قراقرم کے سلسلہ ہائے کوہ ایسے ہیں جو موسمیاتی تبدیلی سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

"ہم اسلئے چترال آئے ہوئے ہیں کہ مقامی کمیونٹی سے ملیں اور ان میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی پیدا کرسکیں، اور ہم سب ملک کر حفاظتی تدابیر سے اس عالمگیر مسئلے کا حل نکال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کو ہم روک تو نہیں سکتے مگر حفاظتی اقدامات کے ذریعے اس سے پہنچنے والے نقصانات کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے۔

ہائی کمشنر گلیمور نے بالا چترال ضلع میں ماحولیاتی اکیڈیمی کا دورہ کرکے وہاں موجود طالبات سے موسمیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا۔

بونی کے مقام پر ایک مقامی گیسٹ ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر شاہ سعود اور اسسٹنٹ کمشنر شہزاد خان نے بھی ان سے ملاقات کرکے موسمیاتی تبدیلی اور چترال پر پڑنے والے اثرات پر بات چیت کیں۔

کنیڈین ہائی کمشنر ایک مقامی اکیڈیمی کے طالبات کے ستھ

ہائی کمشنر نے مقامی طالبات کے ساتھ قاقلشٹ کے پہاڑی پر ہائکنگ بھی کی۔

بعد ازاں وہ جونالی کوچ میں برفانی ہاکی کھیلنے والے طالبات سے ملی۔ یہاں زرعی زمین سیلاب کی وجہ سے دریا برد ہوچکا ہے ۔ یہاں دریا ایک جھیل کی صورت اختیار کرتی ہے اور لوگ مرغابیوں کا شکار کیا کرتے ہیں۔مگر اس سال شدید سردی کی وجہ سے پانی جم کر برف بن چکا ہے اور مقامی طلبا و طالبات اس کے اوپر برفانی ہاکی کھیلتے ہیں۔

ہائی کمشنر نے ان طالبات کے ساتھ چند لمحے گزار کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

بعد ازاں وہ بالائی علاقے ہرچین کے دورہ پر روانہ ہوئی جہاں وہ مقامی لوگوں سے موسمیاتی تبدیلی پر تبادلہ حیال کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں