519

نادرمگسی سرفہ رنگہ سرد صحرا جیپ ریلی کے فاتح

خواتین کی کیٹیگری میں راشدہ عبداللہ اورموٹربا ئک مقابلہ میں ابراہیم نے میدان مار لیا؛ کل 70 ڈرایئوروں بشمول 5 خواتین نے تین روزہ ریس میں حصہ لیا.

Nadir Magsi receives trophy of the third edition of Sarfa Ranga Cold Desert jeep rally at Shigar on Sunday. Photo Ali Ahmed Jan

رپورٹ: علی احمد جان

سکردو :گلگت بلتستان کے حسین وادی شگر میں واقع دنیا کے بلند ترین اورسرد صحرا میں تیسری جیپ اورموٹر سایئکل ریلی اختتام پذیرہواء- نادرمگسی فاتح قرار پائے- خواتین میں مسز راشد عبداللہ نے میدان مار لیا اور موٹربایئک ریسں ابراہیم نے جیتا.

Mrs Rashda Abdullah, receives 1st prize from Gilgit-Baltistan Governor Raja Jalal Hussain Maqpoon.

سرفہ رنگہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی کا آج فائنل روانڈ ہوا جس کے لیے 54 کلومیٹر کا ٹریک مقررکیا گیا تھا- سابق چمپئین نادرمگسی نے مقررہ فاصلہ 36منٹ 11 سیکنڈز میں طے کر کے ریلی جیت لی- صاحبزادہ سلطان 37.50 منٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ دفاعی چمپئین بابر خان یوسفزئی 39.04 منٹ کے ساتھ تیسری ہوزیشن پر رہے۔

ریس کے دوران شارٹ کٹ مارنے کے باعث بابر خان پر 2 منٹ 58 سیکنڈ کی پینلٹی لگا دی گئیی، جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر آگئے۔
خواتین کی کٹیگری میں مسز راشد عبداللہ نے 55.54 منٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی- ان کی واحد حریف 1 گھنٹہ 29 منٹ 47 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر ہر رہی ۔

بائیکرز کی ریس میں راولپنڈی کے ابراہیم فاتح قرار پائے جبکہلاہور کے بائیکرز مورینو خان اورراولپینڈی کے ضیغم چوہان بلترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر آگئے-
فائنل روانڈ کے مہمان خصوصی گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال حسین مقپون تھے، جنہوں نے اختتامی تقریب جو شیگر فورٹ میں منعقید ہوئی میں ریلی کے فاتحین میںٹرافی اورانعامات تقسیم کئیے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئیے انھوں نے شرکاء کیتعریف کی اور کہا کہ اس سال سرفہ رنگاہ ریلی کو کشمیریوں کے نام منسوب کیا گیا تھا ۔

آنھوں نے مزید کہا کہ سرد صحرائی جیپ ریلی سے پاکستان کا امیج اجاگر ہوا ۔ آنھوں نے کہا کہ اگلے سال ریلی میں غیر ملکی ریسرز کو بھی بُلائیں گے ۔

علی احمد جان ریڈیو جوکی اور روزنامہ بام دنیاء کے مدیر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں