276

پی ٹی آئی کے تحصیل کونسلرز اپنی چار سالوں کی کارکردگی میڈیا کے تھرو عوام کے سامنے لائے۔ محمد ہارون کا مطالبہ

چترال (بیرو رپورٹ) جس طرح پی ٹی آئی یوسی چرون کے ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم نے گزشتہ دنوں میڈیا کے سامنے آکر اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھا پی ٹی آئی کے باقی تحصیل کونسلرز بھی اپنی چار سالوں کی کارکردگی میڈیا کے تھرو عوام کے سامنے رکھے تاکہ پی ٹی آئی حکومت کی بلدیاتی اداروں کے لئے جاری کردہ فنڈز کی تفصیلات عوام کو میسر ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی یوتھ ونگ اپر چترال کے صدر محمد ہارون نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے ممبران ڈسٹرکٹ کونسل کے علاوہ باقی جماعتوں کے ممبران تحصیل کونسل و ضلع کونسل اور ویلج کونسل کے ناظمین و نائب ناظمیں بھی اپنی کارکردگی میڈیا کے تھرو عوام کے سامنے پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران صوبائی حکومت نے بلدیاتی اداروں کے لئے اربوں روپے کے فنڈز ریلیز کئے مگر مخالفین ہر وقت فنڈز کی عدم فراہمی کا رونا روتے رہے ۔ اب جبکہ سردارحکیم کے بیا ن کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ حکومت نے ان اداروں کو اربوں روپے فراہم کئے ہیں مگر کارکردگی ندارد اور اب الٹا پی ٹی آئی کی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لہذا اب عوام کے سامنے آکر انہیں اپنی کارکردگی دکھانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں