366

چترال اور دروش میں ماسک، دستانے اور سینٹائزر کی تقسیم

تحصیل میونسپل آفیسر مصبا ح الدین نے چترال اور دروش کے محتلف بازاروں میں لوگوں میں مفت ماسک، دستانے اور سینٹائزر تقسیم کئے۔


گل حماد فاروقی


چترال کے تحصیل میونسپل انتظامیہ کے اہلکار ممکنہ کرونا وائریس کیوباء کو روکنے کیلئے صفائی ستھرائی، مختلف مقامات اور قرنطینہ مراکز میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائواور لوگوں میں مفت ماسک، دستانے اور سینٹائزر تقسیم کررہے ہیں۔

تحصیل میونسپل آفیسر مصباح الدین جو ان حفاظتی اقدامات کی نگرانی کررہے ہیں، نے جمعہ کے روز اتالیق بازار میں ریڑھی بانوں، سبزی فروشوں، دکانداروں، بنک کے باہر کھڑے سیکورٹی گارڈز اور عام راہ گیروں میں ماسک، دستانے اور سینٹائزر مفت تقسیم کئے . انھوں نے لوگوں کو تلقین کی کہ وہ ممکنہ کرونا وائریس سے بچاؤ کیلئے یہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔
مصباح الدین چونکہ تحصیل دروش کا بھی میونسپل آفیسر ہے اسلئے وہاں صفائی ستھرائی کے کا م کا بھی نگرانی کر رہے ہیں۔

تحصیل میونسپل انتظامیہ کے عملہ نے دروش ک تبلیغی مرکز، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں قائم قرنطینہ مرکز، ا اور عوامی مقامات پر جراثیم کش دوا کا چھڑکائو کی۔
ٹی ایم او مصباح الدین اور ان کا عملہ نے دروش بازار میں بھی ماسک، دستانے، اور سینٹائزر مفت تقسیم کئے۔
انجمن تاجران کے صدر حاجی گل نواز خان نے تحصیل میونسپل انتظامیہ کی اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان حفاظتی تدابیر اپنانے سے ہم ممکنہ کرونا وائریس کے خطرات سے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے تاجروں پر بھی زور دیا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں منافعہ خوری اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں اور لوگوں کو مہنگے داموں چیزیں فروخت نہ کرہں۔
اس موقع پر مصبا ح الدین نے عوام پر زور دیا کہ انہں کورونا سے ڈرنے کی بجائے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ہم خود جاکر باہر کرونا وائیرس اپنے گھر نہ لائے یہ خود نہیں آتا اسلئے عوام کو چاہئے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرے۔ سماجی رابطے کم کرے اور ایک دوسرے سے ہاتھ، گلے ملانے سے اجتناب کرے تاکہ یہ وباء ایک دوسرے کو منتقل نہ ہوجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں