377

کورونا: گلگت بلتستان میں 13 مزیدمریض سامنے آئے

کل مریضوں کی تعداد 194 تک پہنچ گئی. 114 لوگوں کا ٹیست کیا گیا جس میں سے 13 رپورٹ مثبت، جن میں سے 6 کا تعلق ضلع نگر سے، 4 کا گلگت اور 3 کا گھانچھے سے تھا


رپورٹ: عنائت ابدالی


گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 13 نئےمریض سامنے آگئے۔اس طرح مریضوں کی کل تعداد 194 تک پہنچ گئی. کل 114 لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جن میں سے 13 کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔ جبکہ 101 کا منفی آیا ہے جو اطمنان بخش ہے

وزیر اطلاعات شمس میر نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ان 13 مریضوں میں سے چھ کا تعلق ضلع نگر ،چار کاگلگت سے اور تین مریضوں کا تعلق گھانچھے بستاتن ڈویڑن سے ہے ۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلے وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے ایک سپیشل کمیٹی بنائی ہے جس کا مقصد حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنوانا اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔

شمس میر نے کہا کہ کمیٹی کے ذمہ داران روزانہ کی بنیاد پر معاملات کو چیک کررہے ہیں اور وزیر اعلی کورونا وائرس کے سدباب اور خاتمے کیلئے اداروں کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی وزیر اعظم سے بھی اس معاملے پر دوٹوک موقف اپنا چکے ہیں۔

شمس میر نے کہا کہ محکمہ صحت اور دیگر ملحقہ شعبے اس عالمی وباء سے نبردآزما ہیں انشاءاللہ بہت جلد ہم اس آزمائش میں کامیاب ہونگے۔

درین اثناء آٹھ بسوں کا ایک قافلہ گلگت بلتستان کے طلباء کو لے کر کراچی سے روانہ ہوئے۔

اس سلسلے میں وزیر اعلی کے میڈیا کوآرڈینیٹر رشید ارشد نے وضاحت کیں کہ بسوں کو روانہ ہونے میں اس لئے دیر ہوئی کہ حکومت سندھ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا کر بسوں کو روانہ کرنا چاہ رہی تھی۔ انھوں نے کہا کہ سکرینگ، بسوں کی مکمل سیرے اور تمام تر حفاظتی اقدامات کر کے بسوں کو روانہ کر دیا گیا۔۔

انھوں نے سوشل میڈیا پر کچھ عناصر کی جانب سے جھوٹا پرو پگنڈہ کر کے گلگت بلتستان کے طلباء اور مسافروں کے لئے رکاوٹیں پیدا کر نا چاہ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کی کوشیش ہے کہ آپنے شہریوں کو بحفاطت نکال کر ان کے گھروں تک پہنچائے تو دوسری طرف اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ کسی بس میں کوئی کورونا مریض نہ جائے جس کی وجہ سے پورے علاقے کے لئے پریشانی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں