311

گلگت: جیپ حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد لاپتہ

ایک خاتون اور ایک بچی کو بچا لیا گیا لیکن بچی جانبر نہ ہو سکی

گلگت: ہفتہ کے روز گلگت کے مضافات میں ایک جیپ کے المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد لاپتہ ہوگئے.

عینی شاہدین کے مطابق جیپ میں امیر علی سمیت چھ افراد شیر قلعہ غذر سے گلگت آرہے تھے کہ شام 7:30 بجے کے قریب ہینزل ہرپون کے مقام پر حادثے کی شکار ہو گئ اور دریا میں جا گری۔

امیر علی کے بڑے بھائی نے ہائی ایشیاء ہیرالڈ کے رپورٹر کو بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی جن کا تعلق حسین آباد ہنزہ سے تھا اپنی بیوی اور بھابی افشین اور چار بچوں سمیت عید کی چھٹیوں پر گلگت  آرہے تھے کہ حادثے کے شکار ہوئے۔اس حادثے کی وجہ سے ان کے خاندان میں صف ماتم بچ گیا ہے۔ "میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا جو ہم پہ گزر رہی ہے۔ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امدادی کاروائی تیز کریں اور لاپتہ افراد کو بچا سکیں۔”

مقامی لوگوں اور ریسیکو 1122 کے رضا کاروں نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کا روائی شروع کیں ۔ لیکن اندھیرا ہونے کی وجہ سے کاروائی جاری نہ رک سکے۔ آخری خبر آنے تک ایک خاتون اور ایک بچی کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا لیکن اسپتال پہنچنے سے پہلے بچی کی موت واقع ہو گئی ۔

زخمی خاتون کو آغاخان ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ جبکہ بچی کی نعش سٹی ہسپتال گلگت منتقل کی گئی ہے۔
ایک مقامی رضاکار کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کا عملہ دیر سے پہنچا ۔ خاتون اور بچی کو مقامی رضاکاروں نے دریا سے نکال باہر کیا۔

غذر روڑ تنگ اور خستہ حالت میں ہے اس لئے اس روڈ پر حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں بالخصوص رات کے وقت اس روڈ پر سفر کرنا انتہائی خطرناک ہوتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں