346

گولین مین دو افراد پائپ مرمت کرتے ہوئے گرکرہلاک، 8 زخمی

گولین وادی میں دریا کے اوپر پائپ لائن کی مرمت کرنے کےدوران پائپ کے پھسلنے سے دو افراد جاں بحق اور8 دیگر شدید زخمی ہوگئے

رپورٹ: گل حماد فاروقی

گولین: گذشتہ روزگولین وادی میں پانی کی پائپ لائنوں کی بحالی کے دوران حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جن کا تعلق موری پایئن سے تھا ہلاک ہو گئے اور آٹھ دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے.
موقع پر موجود لوگوں اورپولیس کے مطابق، اتوار کے روزسہ پہرکو موری پائیں کی پائپ لائنوں کی بحالی کا کام جاری تھا اس دوران پائپ لائن کو دریائے گولین کے اوپرسے گزارا جارہا تھا اسی اثناء میں پائپ پھسلنے کی وجہ سے دو افراد جن میں موری پائیں سے تعلق رکھنے والے عنایت الرحمن اورابصارالدین ڈوب کر ہلاک ہو گئے بھی جان بحق ہوگئے. عنائت الرحمن کے لاش کی تلاش جاری ہے البتہ ابصار الدین کے لاش مقامی لوگوں اور ریسکیو1122 کی ٹیموں نے پائپ لائن کے اوپرسے نکال لیا۔
جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے جن کو ریسکیو 1122 اوردہی مرکز برائے صحت کوغذی کی ایمبولینس سروس کے ذریعے رورل ہیلتھ سنٹر میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال منتقل کردیا گیا ۔
اس وقت موری پائیں کے عمائدین جان بحق شخص کی لاش کو بونی اور چترال کو ملانے والی شاہراہِ پر رکھ کر انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں