519

ہندرپ واقعہ کے خلاف کراچی میں آج مظاہرہ ہوگا

Representatives-of-component-organisations-of-youth-and-studnets-or-Gilgit-Baltistan-Youth-Alliance-decide-to-hold-a-protest-rally-outside-Karachi-Press-club-on-Sunda..jpg

کراچی (پریس ریلز): گلگت بلتستان یوتھ الائنس اور گلگت بلتستان بچاو تحریک کا ایک اہم اجلاس 20 جولائی کوایک مقامی ہوٹل میں ہوا، جس میں خطے کی نمائندہ تنظیموں کے رہنماوں نے شرکت کیں، اورجی بی میں پیدا ہونے والے حالیہ واقعات اوردیگرعوامی مسائل پرغورکیاگیا. اجلاس میں خاص طورپرہندرپ واقعے سے پیدا ہونے والے صورتحال، خطے کی سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں، عوامی ملکیتی اراضیوں اور قدرتی وسائل پر قبضوں کے حوالے سے غوروخوص کیا گیا-
میٹنگ میں ہندرپ کے معاملے پرکوہستان انتظامیہ کی طرف سے چارمغوی نوجوانوں پرغیرقانونی اسلحہ رکھنے جیسے بھونڈے الزامات لگا کرجیل بھیجنے کی بھرپورمذمت کی گئی-
علاوہ ازیں تھور، بسری، بابا غندی اوربلتستان کے مختلف علاقوں میں دراندازی اورعوامی ملکیتی اراضی پرقبضوں کے حوالے سے مختلف اضلاع کے نمائندوں نے تفصیلی بات رکھی.
اجلاس میں متفیقہ طور پرفیصلہ کیا گیا کہ اتوار21 جولائی کو 3 بجے کراچی پریس کلب کے باہرغذرکے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہاراورہندراپ واقعہ کے خلاف بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا.
مظاہرہ میں گلگت بلتستان کی سرحدی حدود کی ریاستی سرپرستی میں خلاف ورزیوں، ہندرپ کے چارمغویوں پرجھوٹے مقدمات کے خلاف آوازبلند کیا جائیگا- مظاہرے میں ایس ایس پی غذرکی علاقہ بدری، سرحدوں پرداخلی وخارجی راستوں پرگلگت بلتستان اسکاوٹس کے جوانوں کی تعیناتی،اورخطے کے سرحدی حدود کی تاریخی حد بندی کا تعین ودیگرمعاملات کو بھی اجاگر کیا جائیگا.
یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کل کے مظاہرے کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا.
کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے باشعورمحنت کش عوام بالخصوص نوجوانوں سے مظاہرے میں بھر پورشرکت کی اپیل کی جاتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں