324

چترال میں دو مزید لوگوں میں کورونا کی تصدیق

اب تک کل بارہ لوگ وبائی مرض کے شکار ہوئے ہیں.

رپورٹ: <strong>گل حماد فاروقی

چترال میں دو مزید لوگو کورونا وئرس کے شکار ہوئے ہیں. جس سے چترال میں کرونا وائریس کی مریضوں کی مجموعی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر نثار اللہ کے مطابق سینگور کے ایک رہائشی اور چمرکن کے رہائشی کے نمونوں کے رزلٹ مثبت آگئے۔

دونوں مریض کے سفری ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ ایک پشاور سے اور دوسر ا لاہور سے ہو کر آئے تھے. ان دونوں کو کامرس کالج کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا. ہفتہ کے روز ان کے ٹیسٹ کے نتائیج مثبت آنے کے بعد ان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال منتقل کیا گیا۔

اسی طرح لوئیر چترال میں 8 مریض، دروش میں 1 اور بالائی چترال میں 3 مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔
واضح رہے کہ چترال میں کرونا وائریس نیچے اضلاع سے آنے والے لوگوں کی وجہ سے پھیلتا جا رہا ہے اور اکثر لوگ بغیر قرنطینہ کے سیدھا اپنے گھروں کو جاتے ہیں جس سے اس وباء کے تیزی سے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں