کھوار زبان اور کھو  شناخت! حقائق اور مفروضے

تحریر: کریم اللہ کھوار زبان چترال کے علاوہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور سوات کے علاقہ کلام میں بولی جاتی ہے۔ چترال کی سب سے بڑی زبان ہونے کے...

305

ملک کےدیگر شہروں سےگلگت بلتستان کے باشندوں کونکالنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ


بیورو رپورٹ


گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہےکہ صوبے میں آنے والے تمام زائرین کی سکریننگ کو یقینی بنایا گیا ہے اور قرنطینہ مراکزمیں رکھےگئےہیں۔جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان کو آئیسولیشن سنٹرز میں رکھے گیئے ہیں ۔
یہ بات انہوں نے بدھ کے روز وزیراعظم پاکستان کے زیر صدارت ہونے والی نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس میں بتایا۔
وزیر اعلٰی اور چیف سیکریٹری خرم آغا نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کیں۔
وزیراعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کی گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کی استعداد میں اضافہ کیا جارہاہے۔اب تک ایک دن میں صرف دس مشتبہ مریضوں کی تشخص کیا جا رہا ہے ۔ آئندہ چند دنوں میں ایک دن میں 100 لوگوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ممکن بنایا جارہاہے۔
وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحٰمن نے کہا کہ سنکیانگ حکومت کی جانب سے فراہم کئے جانے والے ریپڈ ٹیسٹنگ کٹس کے لئے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لیبارٹریز قائم کئے جارہے ہیں ۔
ملک کے دیگر صوبوں میں موجود گلگت بلتستان کے طالب علموں اوردیگر لوگوں کو جو اپنے علاقوں میں آنا چاہتے ہیں ان کو آنے میں مدد فراہم کریں گے۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کیں کہ وہ صوبہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو ہدایت کریں کہ وہ بین الصوبائی سفر کی اجازت دیں۔
ہم نیٹکو کے بسوں کے ذریعے ملک کے دیگر صوبوں میں موجود طالب علموں اور خاندانوں کو گلگت بلتستان لائیں گے جہاں پر ان کی سکریننگ کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس سلسلے میں ہائی ایشیاء ہیرالڈ کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے وزیر راجہ ناظم الامین نے کہا کہ لیسٹیں وزیر اعلی کے میڈیا کوآرڈینٹر رشید ارشد کو فراہم کی گئی ہے جو متعلقہ شہروں میں فوکل پرسنز کے حوالے کرے گااور ظلباء و دیگر لوگ اپنے خاندان والوں کے ساتھ سف کر سکیں گے.
وزیر اعلٰی کی میڈیا کے خصوصی معاون ر شید ارشد نے ہمارے نمائیندے کو بتایا کہ لسٹیں متعلقہ اداروں سےتصدیق کے بعد حکومت کے مقرر کردہ ذمہ دار افاراد کے حوالہ کیا گیا ہے جو جی بی سے تعلق رکھنے والے طلباء و دیگر لوگوں کو شناختی کارڈ کی تصدیق کے بعد بسوں میں روانہ کریں گے.
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی اور وائس چیرمین بورڈ آف انوسٹمینٹ راجی ناظم الامین کی زاتی کوشیشوں سے دوسرے صوبوں میں لاک ڈاون کے باوجود خصوصی وزیر اعظم کی خصوصی ہداہت پر پھنسے ہوئے لوگوں کو سفر کی اجازت مل گئی ہے.
اس سلسلے میں گلگت بلستان کے ہوم سیکریٹری چودھری محمد علی رندھاوا نے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواء کے ہوم سیکریٹریز سے رابطہ کرکے بسوں کو سفر کرنے کے انتظامات کئیے گئے ہیں.
وزیراعلیٰ حفیظ الرحٰمن نے نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے کا دورانیہ تقریباً صرف چار مہینوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کو ہدایت دی جائے کہ جو منصوبے این ایل سی اور ایف ڈبلیو او کے پاس ہیں ان منصوبوں پر کنٹرولڈ انوارنمنٹ میں کام جاری رکھیں تاکہ صوبے میں جاری تعمیر و ترقی کا سفر متاثر نہ ہو۔

کورونا کی تازہ ترین صورتحال

دریں اثنا وزیر اطلاعات شمس میر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مزید مریض سامنے آ ئیے ہیں،اسی طرح متاثرہ مریضوں کی کل تعداد181 ہوگئی ہے ان مریضوں میں2 کا تعلق گلگت سے ہے اور ایک مریض ضلع نگر سے ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ان تمام مریضوں کی محکمہ صحت کے تحت آئیسولیشن کمروں میں بہتر انداز میں دیکھ بھال جاری ہے اور ان کی غذا پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ ان کا مدافعتی نظام مضبوط ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں