روڈ 397

برف باری اور لینڈ سلائڈ سے شمشال اور چپورسن کی سڑکیں بند


رپورٹ: ظہور بیگ


گلگت بلتستان میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری برف باری کی وجہ سے بہت سے وادیوں کا ملک سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس کی بدولت ان وادیوں کے مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔ کھانے پینے کی ضروری اشیاء اور دوائیوں کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔ لکڑیوں کی قیمتٰ آسمان کو چھو رہی ہے۔
استور، غذر ، بلتستان ، نگر اور ہنزہ گوجال کے دور دراز وادیوں کا زمینی رابطہ گزشتیہ ایک ہفتے سے منقطع ہے۔ کئی سڑکییں لینڈ سلائڈ اور برفانی تودہ گرنے سے بند ہو چکے ہیں۔ ان وادیوں میں گوجال کے دور افتادہ گاوں شمشال، چپورسن ،اور دیگر علاقے شامل ہیں جہاں سڑکیں بلاک ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہے۔


شمشال کا روڈ گزشتہ چار دنوں سے بند ہے۔ شدید برف باری اور پہاڑی تودہ گرنے سے جگہ جگہ سڑک خراب ہو چکا ہے۔ متعلقہ حکام کو شکائیت کے باوجود ابھی تک سڑک کو صاف کرنے اور آمدورفت کو بحال کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا ہے۔
حالات سے مجبور ہو کر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک سے تودہ ہٹانے اور مرمت کا کام شروع کیا ہے۔
پھسو کے کے ایچ تا شمشال روڈ انتہائی خستہ حالت میں ہے اور لوگ خاص طور پر عمر رسیدہ افراد، خواتین اور مریض اس ۵۰ کلومیٹر سٹک پر زندگی کو خطرے میں ڈال کر سفر کرتے ہیں ۔


اسس روڈ کو کشادہ کرنے کے لے گذشتہ حکومت نے 4 کروڑ روپے منظور کی تھی اور ٹینڈر بھی ہوا تھا لیکن کام ابھی تک کچھ بھی نہیں ہوا ہے ۔
گرمیوں میں دریا اور سیلاب کی وجہ سے سڑک کٹ جاتا ہے اور گاڑی پرک ژریک کے ندی میں پانی کے درمیاں پھنس جاتےہیں اور مسافر زندگی کو خطرے میں ڈال کر پانی میں سے گزر کر دوسری جانب پہنچ جاتے ہیں یا گاڑی کو پانی سے نکالنے میں ڈرائیور کی مدد کرتے ہیں ۔ اس ندی پر گزشتہ کئی سالوں سے کوئی پل نہیں بنایا گیا ۔ پی ڈبلیو ڈی کے بد عنوان اہلکار اس پل کے نام پر بارہا رقم منظور کروا کر ہڑپ کر چکے ہیں ۔


ہر سال الیکشن کے دوران مختلف امیدوار ووٹ کے دنوں میں گاوں ضرور آتے ہیں اورکھوکھلے وعدے اور زبانی جمع خرچ کے بعد غا ئب ہو جاتے ہیں ۔
چپورسن کے روڈ کا بھی یہی حال ہے اس پر کام کرنے والے کچھ ملازمین غایب ہے۔ ہنزہ کے منتخب نمائندہ کرنل عبید چپورسن ووٹ سے جتنے کے بعد غائب ہیں اور اسلام آباد کے گلگت بلتستان ہائوس میں سردیوں سے دور آرام کی زندگی گزار رہے ہیں۔
مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ اس کو کشادہ اور پکا کرنے کے لئے فوراً کام شروع کیا جائے۔


ظہور بیگ قراقرم یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ ان کا تعلق شمشال سے ہے اور سماجی مسائل پر لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں