انتقال پرملال

زمان علی شاہ ایک بے باک سیاسی و سماجی رہنماء بھی چل بسے

تحریر: فرمان بیگ وادئی آفگرچ آج ایک سچے ،بہادر انقلابی اور ایک عظیم سماجی شخصیت سے محروم ہوگیا۔ زمان علی شاہ جس نے ساری زندگی عوامی حقوق کی جدوجہد میں...

300

عوام دشمن بجٹ کے خلاف عوامی مزاحمت کا اعلان


پریس ریلز

آج لاہور میں ملک بھر سے عوام کے نمائندہ تنظیموں کے اجتماع میں ایک نئی تنظیم عوامی ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میں 30 سے زیادہ ٹریڈ یونینز، نوجوانوں، عورتوں اور طلباء کی تنظیموں نے شرکت کی۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے قیام کے موقع پہ طے کیا گیا کہ اس پلیٹ فارم سے نجکاری، بےروزگاری اور مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور جلسے منعقد کیئے جائیں گے۔ جون میں پیش ہونے والے عوام دشمن بجٹ کے مقابلے میں ایک عوامی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کو عوام میں مقبول کرنے کیلئے ملک بھر میں عوامی جلسے اور مظاہرے کیئے جائیں گے۔یہ طے کیا گیا کہ لاہور میں 5 اپریل کو ایک بڑا احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ جس میں ہزاروں نوجوان اور محنت کش شرکت کریں گے۔ اس کے فودی بعد کراچی میں ایک بڑا احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔آج اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے 25 ممبران کا انتخاب کیا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کی دوسرے صوبوں میں تشکیل کیلئے اسی قسم کے اجتماعات متعلقہ صوبوں میں منعقد کیئے جائیں گے۔ اجلاس میں شریک ہونے والی تنظیموں میں پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرز اسوسییشن، نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن، ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ، حقوقِ خلق مومنٹ، پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین، پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹیو، پروگریسو لیبر فیڈریشن، آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن، آل پاکستان ایریگیشن لیبر فیڈریشن، پنجاب پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن، متحدہ لیبر فیڈریشن، محنت کش لیبر فیڈریشن خیبرپختونخواہ، پاکستان بھٹھہ مزدور یونین، پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن، سی اے ڈی ٹی ایم، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، پنجاب یونین آف جرنلسٹس، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، بار کونسل فیروز والا، کرافٹر فاؤنڈیشن، عورت مارچ گروپ، انقلابی محاذِ طلبہ، بیروزگار نوجوان تحریک شامل تھے۔
اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں ناصر زیدی، ناصر منصور، زبیر رحمان، عمر شاہد، راجہ اشرف، ناصر اقبال، فاروق طارق، محمد شبیر، راجہ اشرف، سرجن عمار علی جان، حیدر علی بٹ، زاہد علی، الطاف حسین بلوچ، محمد اکبر، روبینہ جمیل، ابرار الللہ، نیاض خان، حسن محمد رانا، اصغر قاضی، فائیضہ رانا، سائرہ منٹو، چوہدری خوشی محمد کھوکھر، سید صلاح الدین ایوبی، محسن ابدالی، علی بہرام گادھی، سائمہ ضیاء، اصغر خان، کامریڈ اویس قرنی، محمد الیاس، شمائلہ خان، ڈاکٹر عالیہ حیدر، ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹر احسان، قمر بھٹی، سلمان سکندر، حسنین جمیل فریدی اور دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں