113

سوست میں پولیس کی جانب سے لوگوں کو ہراسان کرنے کی مذمت


ہائی ایشیاء ہیرالڈ


عوامی ورکرز پارٹی گوجال نے ایک اخباری بیان میں   تحصیل دار سوست کی جانب سے لوگوں کو بے جا ہراساں اور  گرفتار کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ مذکورہ عوام دشمن اہلکار کے خلاف فوری انکوائری کر کے عوام کو بے جا اشتعال دلانے پر ان کا اس اہم جگہ سے تبادلہ کردیاجائے ۔ عوامی ورکرز پارٹی گوجال انتظامیہ کی عوام دشمن روئے کی بھرپور الفاظ میں مزمت کرتی ہے۔

اے ڈبلیو پی کی جانب سے کہا گیا ہے سوست کسٹم چیک پوسٹ اور بازار جہاں سےحکومت کو اربوں روپے محصولات  کی مد میں حاصل ہوتا ہے  بنیادی انسانی ضروریات اور آگ جیسے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فائر بریگیڈ جیسے انتظامات سے بھی محروم ہے۔ جس کی وجہ سے حال ہی میں دوکانوں میں لگنے والی آگ پر بر وقت قابو نہیں پایا جا سکا اور دکانداروں کو بھاری معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی ضلعی انتظامیہ عوامی فنڈ کو بنیادی ضروریات زندگی اور سہولتوں پر خرچ کرنے کی بجائے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے سرمائی کھیلوں کی آڑ میں اپنے تفریح اور تشہیر پر لگا رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔

مقامی ضلعی انتظامیہ عوامی فنڈ کو بنیادی ضروریات زندگی اور سہولتوں پر خرچ کرنے کی بجائے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے سرمائی کھیلوں کی آڑ میں اپنے تفریح اور تشہیر پر لگا رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔ عوامی ورکر پارٹی گوجال

عوامی ورکرز پارٹی نے مطالبہ کیا کہ عوامی فنڈز کو غیر ضروی چیزوں اور  تفریحی سرگرمیوں پر  ضائع کرنے کی بجائے عوام کو پینے کا پانی، صحت اور تعلیم کی سہولتوں اور سڑکوں کے مسائل کو حل کرنے پر صرف کیا جائے۔ انھوں نےخبردار کیا کہ  مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں عوام کو لے کر ایک  بھر پور احتجاج کا آغاز کر دیا جائے گا۔

کیٹاگری میں : خبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں