پرائیویٹ مائننگ کمپنی کے تین چینی انجینئرز چپاڑی چمرکن گول میں پل ٹوٹنے سے دریا میں ڈوب گئے,ایک جان بحق، دو کو بچالیا.
گل حماد فاروقی
چترال: تین چینی انجنیر چترال بالا میں مستوج کے قریبب چپاڑی چمرکن گول میں پل ٹوٹنے کی وجہ سے دریا میں ڈوب گئے. جس کے نتیجے ایک انجنیرجان بحق ہوگیا جبکہ دیگر دو کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔
جان بحق چینی انجینئرجس کی شناخت یوچینگ کے نام سے کی گئی، کی لاش تلاش کرکے نکال لی گئی ہے. جبکہ جینگبو اورلی قوان کو بحفاظت نکال لیا گیا.
ذرائع کے مطابق چیئی ٹیم چمرکن گول میں معدنیات کے ذخائر کی تلاش میں جارہے تھےکہ راستے میں پل عبور کرتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان چینی انجینئر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا.