Baam-e-Jahan

چار روزہ ثقافتی و تجارتی پروگرام اختتام پذیر


نیوز ڈیسک


اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں چار روزہ چترال و گلگت بلتستان تجارتی و ثقافتی پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

پروگرام کے اختتامی روز جڑواں شہروں میں مقیم بڑی تعداد میں چترال اور گلگت بلتستان کے شہریوں نے اپنے اہل و عیال سمیت شرکت کی۔

یہ پروگرام قشقار ٹورزم لمیٹڈ کے زیرِ انتظام النور ٹریولز، خیبرپختونخواہ حکومت اور جی سی ہومز کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ جس میں فٹ بال کا فائنل میچ ریشن ایف سی نے ہُما اسلام آباد کے مقابلے میں اپنے نام کیا۔

پروگرام میں وزیرِ ثقافت خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی، ڈپٹی اسپیکر جی بی اسمبلی ںزیر احمد ایڈووکیٹ، معاؤنِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ کے پی کے وزیر زادہ، سینئر پی ٹی آئی لیڈر عبداللطیف، سینئر صحافی ذولفقار علی شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس رنگا رنگ پروگرام کے انعقاد پر مہمانوں نے قشقار ٹورزم اور معروف سماجی کارکن ڈاکٹر عائشہ شیخ کی کاؤشوں کو سراہا۔ اختتامی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکا سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں اور سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ انہوں نے چترال اور گلگت بلتستان کی منفرد ثقافت کو شہرِ اقتدار میں اس پروگرام کے ذریعے پذیرائی دینے اور کاروباری شراکت کو فروغ دینے پر منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے