کھوار زبان اور کھو  شناخت! حقائق اور مفروضے

تحریر: کریم اللہ کھوار زبان چترال کے علاوہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور سوات کے علاقہ کلام میں بولی جاتی ہے۔ چترال کی سب سے بڑی زبان ہونے کے...

150

نیچرل ریسورس منیجمنٹ کمیٹی ناصر آباد نے منرلز ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے خلاف پرامن ریلی نکالی

وسیم اکرم


نیچرل ریسورس منیجمنٹ کمیٹی ناصر آباد نے منرلز ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے خلاف قراقرم ہائی وے پر پرامن ریلی نکالی اور محکمے کے خلاف نعرہ بازی کی۔ شرکائے ریلی نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ناصرآباد کے ماربل پر غیر قانونی طور پر ایک غیر مقامی سرمایہ دار نے قبضہ کیا ہوا ہے اور منرلز ڈپارٹمنٹ نے غیر قانونی طور پر النصر سوسائٹی ناصر آباد کے لیز کو اوؤر لیپ کر کے لیز دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس غیرقانونی لیز کو کینسل کر کے النصر کا لیز بحال نہیں کیا گیا تو 23 جون کو قراقرم ہائی وے پر دھرنا دیا جائے گا۔ نیچرل ریسورس کمیٹی نے ایک دفعہ پھر سے حکومت سے اپیل کی کہ 23 جون سے پہلے النصر سوسائٹی کا لیز بحال کرکے راہداری دی جائے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو حالات کی ذمہ داری منرلز ڈپارٹمنٹ اور حکومت وقت ہوگی۔ نیچرل ریسورس کمیٹی ناصرآباد نے 13 جون کو ہنزہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر کے واضح طور پر پیغام دیکر دس دن کا وقت دیا تھا مگر 6 دن گزرنے کے باوجود ان کے مطالبات پر عمل در آمد نہیں کیا گیا۔ شرکا نے کہا کہ اب چار دن باقی ہیں۔ ان دنوں میں ہمارا مسئلہ حل کیا جائے۔ نہیں تو قراقرم ہائی وے ہر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔

قراقرم ہائی وے ہر ریلی کا منظر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں