81

ہنزہ گوجال سے تعلق رکھنے والے سماجی و سیاسی کارکن غلام محمد انتقال کر گئے


ہائی ایشیاء ہیرالڈ

اپر ہنزہ پھسو گوجال سے تعلق رکھنے والے نامور سیاسی و سماجی شخصیت غلام محمد انتقال کر گئے۔

غلام محمد مرحوم انیس سو انتالیس کو بالائی ہنزہ کے دور افتادہ گاؤں پھسو گوجال میں پیدا ہوئے۔

آپ  گلگت بلتستان بالخصوص ہنزہ میں راجاگیری اور  جبر سے نجات کی جدوجہد کرنے  نیز  انسان کی بنیادی فطری آزادی کے ایک علمبردار تھے۔

مرحوم کا شمار  گلگت بلتستان میں  پیپلزپارٹی کے بانی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔آپ ریاست ہنزہ کے اس وقت کے میر کے ظلم و جبر کے خلاف کراچی سے تحریک چلانے والے صف اول کے سپاہی تھے۔

آپ جیسے حریت پسند لوگوں کی جدوجہد کی وجہ سے ہنزہ سے راجگی نظام کا خاتمہ ہوگیا  جس کے تحت لوگوں پر غلاموں جیسا جبر ڈھایا جاتا تھا۔

مرحوم اسی ظلم کے خلاف لڑنے اور کھڑے رہنے کی وجہ سے پابند سلاسل بھی رہے تھے۔

مرحوم اور ان کے تمام دیگر ساتھیوں کی جدوجہد کی وجہ سے پہلی بار 1994 میں ہنزہ میں ایک عام شخص نذیر صابر الیکشن انتخابات جیت کر اقتدار میں آئے۔  لیکن اس سے قبل ریاست ہنزہ کے خاتمے سے لے کر 1994 تک کسی نہ کسی شکل میں میر آف ہنزہ کی فیملی قابض ہوتی رہی ہے۔

کیٹاگری میں : خبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں