Baam-e-Jahan

کور کمیٹی برائے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ایک اہم اجلاس، جوائن کرنے والوں کو مبارک باد


پ ر

کور کمیٹی برائے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ایک اہم اجلاس  گلگت سٹی پارک میں منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت کور کمیٹی کے چیئرمین ریاض الدین اور وائس چیئرمین دانش علی نے کیا ۔ اجلاس میں کور کمیٹی کے اراکین اشفاق روحان، فیصل، جمیل احمد، ذیشان علی، منظور حسین و دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزر کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں وریفکیشن اور جوئننگ کے معتلق احباب نے اپنی اپنی رائے دے دی۔ اس موقع پر  سکردو، شگراور گلگت کی جوئننگ لینے پر تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کیا گیا۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضلع گلگت اور صدر امامیہ کونسل گلگت بلتستان ساجد علی بیگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے حوالے سے تمام احباب جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے تاریخ گلگت بلتستان میں ان کے  کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اجلاس میں کمشنر استور دیامر التمش جنجوعہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمشنر دیامر استور جلدی بنیادوں پر فائنل کر کے ہمارے دل جیت لیں گے ۔ اجلاس میں کمشنر بلتستان ڈویژن اور گلگت ڈویژن کے کمیٹی سیکرٹری اعظم سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ تاریخ پر وریفیکیشن مکمل کر کے جوئننگ لیا جائے ۔

اجلاس میں کہا گیا کہ انتظامیہ اپنی زمہ داری کو احسن طریقوں سے نبھائے اور دیگر اضلاع میں  جوئننگ کا مسلئہ حل کرنے میں سستی روی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے ۔

کور کمیٹی اجلاس میں گلگت بلتستان کے تمام ہسپتالوں کے زمہ داروں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز سے مطالبہ کیا ہے کہ میرٹ پر آئی ہوئی لیڈی ہیلتھ ورکرز/سپروائزر و دیگر امیدواروں کی میڈیکل اور جوئننگ لینے کے لئے اقدامات کریں تاکہ ہمارے امیدواروں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ اجلاس میں کہا گیا کہ معمولی الزامات اور مخالفین کی دباؤ میں آکر کسی بھی امیدوار کے ساتھ زیادتی کی گئی تو اس وقت کور کمیٹی چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ کور کمیٹی اپنے امیدواروں کے جائز حقوق کے حصول کے لئے آخری لمحات تک اپنی توانائیاں صرف کرتی رہے گی ۔ آخر میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے نوٹیفکیشن جاری کرتے وقت جن امیدواروں کا نام خارج کیا ہے ایک بار ان کی شنوائی کا موقع دے دیں اور ان کا موقف سنا جائیں اور حقداروں کو ان کا حق دیا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے