تحریر: صفی اللہ بیگ
گلگت بلتستان کی واحد یونیورسٹی قراقرم انٹرنیشنل یونیوسٹی کا وائس چانسلر اس ادارے کی 14 کنال زمین پر پیٹرول پمپ، گیسٹ ہاوس، مارکی فوڈ اسٹریٹ اورIT Tower بنانے جا رہے ہیں۔
اپنی نوکری کےآخری سالوں میں یونیورسٹی کی زمین کاروباریوں کے ہاتھوں بیچ دیں گے اور 15 بڑے تعمیراتی پروجیکٹس بنا کر یونیورسٹی، طلباء، تعلیم اور مستقبل میں یونیورسٹی کی expansion ، تحقیق، نئے تعلیمی شعبوں کا قیام اور ترقی کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند کرکے جائیں گے۔ یوں گلگت بلتستان کے مسقبل کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم سے محروم کرنے کی کوشش ہو رہی ہے جو کہ دوسرے شہروں میں موجود نجی تعلیمی اداروں کے محتاج رکھیں گے۔
یہ نوآبادیاتی اور نیولبرل ذہنیت کی بدترین مثال ہے۔ ہم سب کو مطالبہ کرنا ہوگا کہ اس وائس چانسلر کو فورا برطرف کیاجائے اور حکومت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مستقبل کی تعلیمی، تحقیقی، تدریسی اور طلباء کے ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فورا Master Plan بنوانے اور اس پر سختی سے عمل درآمد بھی کرائے