رپورٹ: فرمان بیگ
گزشتہ روز چین کے شہر کاشغر میں مقامی حکومت نے شنگائی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے لیے ایک بین القوامی اقتصادی اور تجارتی کانفرس کا انعقاد کیا۔
جس میں ملکی اور غیر ملکی تجارتی اداروں سے وابسطہ آفراد نے شرکت کی غیر ملکی مندوبین کے لیے آن لائین شرکت کا موقع فراہم کیا گیا تھا اس میں وسطی ایشیاء اور جنوبی اشیاء کے ممالک سے مندوبیں شامل تھے۔
اس کانفرس کو منعقد کرنے کا مقصد بنیادی طور پر کاشغر شہر میں ایک بین الاقوامی تجارتی مرکز کا قیام ہے جو شنگائی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے لیے اقتصادی اور تجارتی مرکز کے طور پر تعمیر کرنا چاہتے ہیں.
حکومت چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کو بین الاقوامی تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر دیکھ رہا ہے جس کے زریعے بین الاقوامی لاجسٹکس اور جدید تجارت میں تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے کاشغر کے بین الاقوامی تجارتی زون میں دو طرفہ سرمایہ کاری، کاروبار، سیاحت اور ثقافت کے تبادلے اور فروغ کا خواہش مند ہے۔
اس نئے یورآیشین لینڈ برج کی اقتصادی راہداری کی تعمیر میں چنگ ڈاؤ کے کردار اور "بیلٹ اینڈ روڈ” کے فریم ورک کے تحت بحری تعاون سے فائدہ اٹھایا جائے گا جس کے ذریعے یورو ایشین اور چین کے درمیان رابطوں کو فروغ دیا جائے گا۔
کاشغر بین الاقوامی تجارتی زون کے ذریعے زمینی سمندری اور اندرون ملک اور بیرونِی ممالک کے علاقوں میں باہمی امداد کو فروغ دینے کی بھر پور کوشش کرے گا۔
کاشغر بین الاقوامی اقتصادی زون کی تعمیر چینی ریاستی کونسل کی منظوری کے نتیجے میں تعمیر کیا جا رہا ہیں جس سے چین اور ایس سی او کے رکن ممالک کاشغر شنکجناگ کے مقامی اقتصادی اور تجارتی زون جو کمیونسٹ پارٹی آف چین کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے فیصلوں کے بعد ایک نیا "بیلٹ اینڈ روڈ” بین الاقوامی تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر دیکھا جا رہا ہیں۔
بین القومی کانفرنس سے کاشغر کے کمشنر اور ڈپٹی سکریٹری سی پی سی انور ترسن ، زونگ زین ہو ممبر سٹیڈنگ کمیٹی چنگ ڈاو مونسپل کمیٹی اور یو جیلین ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کامرس ڈپارٹمنٹ شنجاکنگ ایغور خودمختار علاقے نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں خصوصی بین الاقوامی تجارتی اور اقتصادی زون کی تعمیر کے لیے متخلف کمپنیوں اور کاشغر اکنامک ڈولپمنٹ زون کی کمیٹی اور کاشغر پریفیکچرل کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اور کاشغر اسپیشل انکنامک زون کا باقاعدہ افتتاع کمیشنر کاشغر انور ترسین نے کیا ۔