Baam-e-Jahan

بلوچستان: وائرل ویڈیو کے بعد منظور ہونے والا اسکول چھ ماہ بعد بھی تعمیر نہ ہوسکی

ڈیرہ بگٹی: دسمبر 2024 میں اوچ کے علاقے کی ایک بچی کی تعلیم کی اپیل پر مبنی وائرل ویڈیو کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان نے علی گل کالونی میں پرائمری گرلز اسکول کی منظوری دی تھی۔ اور اس منظوری کی نوٹیفکیشن کو نشینل میڈیا پر چلا گیا ۔مگر
تاہم چھ ماہ گزرنے کے باوجود نہ تو عمارت کی تعمیر شروع ہوئی ہے اور نہ ہی فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ اوچ یوتھ کونسل کا کہنا ہے کہ یہ محض کاغذی کارروائی ثابت ہوا ہے۔

سیکرٹری تعلیم کے دفتر سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق بجٹ کی کمی کے باعث منصوبہ ابھی تک شروع نہیں ہو سکا۔

بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی شدید کمی ہے، خاص طور پر لڑکیوں کے اسکولز نہ ہونے کے برابر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے