Baam-e-Jahan

سوئی ، ڈیرہ بگٹی : بجلی کے مسلسل بحران نے لوگوں کی زندگی اجرین بنا دی ہے

سوئی ڈسٹرکٹ ڈیرہ بگٹی کے سٹی ٹو کے مختلف علاقوں بشمول بگٹی کالونی، گلپر کالونی، حمزانی کالونی، بوگرا کالونی اور مندر کالونی میں گزشتہ بیس دنوں سے بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس نے مقامی آبادی کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ طویل بجلی کے بحران کی وجہ سے نہ صرف گرمی کی شدت برداشت سے باہر ہو گئی ہے، بلکہ پانی کی ترسیل کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج معالجہ بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے فوری طور پر بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو علاقے میں آباد لوگوں کی زندگیاں مزید متاثر ہوسکتی ہیں ۔

حکام کی جانب سے اب تک اس بحران کے حل کے لیے کوئی واضح اقدامات سامنے نہ آسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے