جاوید احمد
ٹرمپ کی طرف سے ایران کی تین ایٹمی تنصیبات پر حملے کے دعوے کے بعد اس کی دو ہفتوں کے دوران فیصلہ کرنے کی بلی بالاخر تھیلے سے باہر گئی ہے
ٹرمپ جسے جنگوں کے خلاف اور بزنس مائنڈڈ پورٹریٹ کیا جا رہا تھا اس کا بھیانک اور خونی چہرہ ننگا ہو کر عوام کے سامنے اگیا ہے

نو کروڑ کی ابادی والےایران نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ابنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ جائیں گی
عمان کے علاوہ خلیج کے پانچ ممالک سعودی عرب کویت بحرین قطر متحدہ عرب امارات اور عراق میں 40 ہزار امریکی فوجی ایران کے حملے کی زد میں ہیں
اس کے علاوہ قطر میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور بحرین میں پانچویں بیڑے کا ہیڈ کوارٹر کو ایران آسانی سے نشانہ بنا سکتا ہے
کسی ملک کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں اتا ہے
امریکی جنگی جنون کی تاریخ میں اج تک امریکہ نے کسی عالمی قانون کی پرواہ نہیں کی حالانکہ ایران ایٹمی توانائی ایجنسی کی زیر نگرانی پرامن مقاصد کے لیے یورونیمم کی افزودگی کرتا ہے اور اس نے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر بھی دستخط کر رکھے ہیں
امریکی سامراج کی اس ایک اور جارحیت کے بعد ایرانی ایٹمی تنصیبات کی تباہی کے دعوے اس وقت مکمل طور پر دنیا کے سامنے ا جائیں گے جب وہاں سے تاب کاری اثرات کا اخراج سامنے ائے گا
کیونکہ ایران کا دعوی ہے کہ اس نے ممکنہ اثاثے سے پہلے ہی کسی اور جگہ منتقل کر دیے تھے
مسلم اکثریت کے 51 ممالک جس کی مجموعی آبادی تقریبا دو ارب ہے ان کی تنظیم او ائی سی جسے ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد oh I See کہہ کر پکارا کرتا تھا اور دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم ہونے والے اقوام متحدہ جیسی عالمی تنظیم غیر موثر ہو چکی ہیں
اس صورتحال میں صرف چین اور روس عالمی دنیا کی قیادت کرتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے قاتل غنڈے اور جنگی مجرم کا سامنا کر سکتے ہیں
اس جارحیت کے بعد دنیا بھر میں امریکی اور صیہونی سامراج کے خلاف نفرت میں شدید اضافہ ہوگا جبکہ مسلم اکثریت کی قومی ریاستوں میں شیعہ سنی اختلافات یا تضادات میں ممکنہ حد تک کمی واقع ہوگی اور انتہا پسند عسکری تنظیمیں خودکش بمباری کا راستہ اختیار کر سکتی ہیں
ایسی اطلاعت موجود ہیں کہ چین کے جاسوسی کرنے والے دو جنگی بحری جہاز خلیج میں موجود ہیں جو کہ ایران کی بھرپور مدد کریں گے اس کے علاوہ چین نے عمان اور پاکستان کو اپنی فضائی حدود بند کرنے کے لیے کہا ہے
مصر بارے میں یہ اطلاعات ہیں کہ چین چاہتا ہے کہ نہر سوئز سے کسی بحری جنگی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہ دے
دنیا بھر کو تباہی کے دھانے پر لانے والا سب سے بڑا خون آشام قاتل کو نوبل پرائز دینا چاہیے یا اسے ہیگ کی عالمی عدالت میں ایک جنگی مجرم کے طور پر پیش کرنا چاہیے ۔
خاموش رہ کے ظلم کو سہنا بھی جرم ہے