ٹیم لیڈر فدا حسین کی لاش ایک کھاءی میں سے بازیاب کرکے آن کے گاوں پہنچا دیا گیا
بام دنیا رپورٹ
گلگت: آرمی کے امدادی ٹیم نے ایک کوہ پیما کی لاش برآمد کرکے ضلع نگرمیں آن کے گاوں پہنچا دیا. امدادی ٹیم نے تین دوسرے کوہ پیما نوجوانوں کو بھی بحفاظت بچا لیا۔
مقامی ذرائع نے ہائی ایشیاء ہیرالڈ کو بتایا کہ آرمی کے ایک ریسکیو ہیلی کاپٹرنے کوہ پیماوں کی ٹیم کے رہنما فدا حسین کی لاش کوایک کھائی سے نکال کرہریسپو داس منتقیل کیا اور وہاں سے اس کے گاؤں دفنا نے کے لیے پہنچا دیا گیا۔
ہیلی کاپٹر نے دوسرے کوہ پیماوں، اظفرحسین، طارق عباس اور مسرورکو بھی بحفاظت بازیاب کرایا۔
مقامی لوگوں کے مطابقچاروں کوہ پیماء جمعرات کو وادی میا چھرمیں 6،700 میٹراونچی میرشکرکی چوٹی کو کامیابی کے ساتھ سرکرنے کے بعد واپس آتے ہوے لاپتہ ہوگیے تھے۔
مقامی لوگوں کے مطابق، خراب موسم نے انھیں گھیر لیا. جس کے نتیجے میں فدا حسین ایک گہری کھایئ میں گر کر ہلاک ہویے۔