عامر اورسلمان کے لیے میرے دل میں دوستی سے بڑھ کرعزت ہے، شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا اظہار کیا کہ جب بھی وہ تینوں یعنی شاہ رخ ، سلمان اورعامر خان ایک ساتھ ملتے ہیں یا کہیں بھی ملاقات ہوتی ہے تووہ کبھی بھی کام سے متعلق بات نہیں کرتے ہیں بلکہ وہ ملاقات کا پورا وقت ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کرنے میں نکال دیتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ جب ہم ملتے ہیں تو ہمیں بس یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہم دوست ہیں، ہم خوب باتیں کرتے اور ہنستے ہیں، ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے ہیں، اور ان ساری چیزوں کے دوران ہم تینوں ایک دوسرے کی خوشیوں اور غم سے بہت زیادہ اثر انداز بھی ہوتے ہیں۔
کنگ خان نے کہا کہ دوستی سے بڑھ کر عامر اور سلمان خان کے لیے میرے دل میں بہت عزت ہے۔ ایک بارعامر خان نے ایک ملاقات کے دوران کہا تھا کہ اگرلوگ ہمیں اس طرح ساتھ ساتھ باتیں کرتے اور ہنستے ہوئے دیکھ لیں تو کہیں گے کہ تم تینوں بالکل بھی اسٹار نہیں لگتے ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں