کھوار زبان اور کھو  شناخت! حقائق اور مفروضے

تحریر: کریم اللہ کھوار زبان چترال کے علاوہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور سوات کے علاقہ کلام میں بولی جاتی ہے۔ چترال کی سب سے بڑی زبان ہونے کے...

364

لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو پٹرول کی فراہمی پر پابندی لگا دی

پاکستان اپ ڈیٹ لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو پٹرول کی فراہمی پر پابندی لگا دی۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا بغیر ہیلمٹ پٹرول دینے والے پمپ سیل کر دیئے جائیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی کا بڑا فیصلہ، ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے پر پابندی لگا دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواستگزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ہیلمٹ پہننے سے سر پر چوٹ لگنے واقعات 90 فیصد کم ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود بعض مقامات پر ہیلمٹ پہننے کے فیصلہ پر من و عن عملدرآمد نہیں ہو رہا۔جسٹس علی اکبر قریشی نے حکم دیا کہ پنجاب بھر میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم نہ کیا جائے۔ شہریوں نے عدالتی فیصلے کو خوش آئندہ قراردیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سوار کو پٹرول فراہم کرنے والے پمپس کو سیل کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں