کھوار زبان اور کھو  شناخت! حقائق اور مفروضے

تحریر: کریم اللہ کھوار زبان چترال کے علاوہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور سوات کے علاقہ کلام میں بولی جاتی ہے۔ چترال کی سب سے بڑی زبان ہونے کے...

Kashmir dispute 332

گلگت بلتستان میں تین دن کے لئے کرفیو نافذ

گلگت بلتستان حکمومت کے ترجمان نے مساجد بند کرنے کی خبر کی تردید کیں.13 مزید مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے، جنرل نرسنگ کےامیدواروں کے انٹرویوز پیر کو ہونگے

بیورو رپورٹ

حکومت نے تین دنوں کے لئے گلگت بلتستان میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کیا ہے اور لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے. خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا.
ایک حکومتی عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ہائی ایشیاء ہیرالڈ اور بام جہان کے نمائیندے کو بتایا کہ حکومت نے یہ اقدام پیش بندی کے طور پر کیا. کیونکہ گزشتہ چند دنوں سے کورونا کیسسز میں نمایا ں کمی کے نتیجے میں لوگ گھروں سے باہر نکل کے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنا شروع کیاتھا. اور وہ عوامی مقامات پر گروپوں میں گھومنا پھرنا شروع کیا تھا.
اس چیز کو روکنے کے لئے کہ ابھی پابندیاں جاری ہیں اور کورونا کے مزید پھیلائو کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ لوگ گھروں کے اندر رہیں اور قانون نافز کرنے والے اہلکاروں سے تعاون کریں.
انھوں نے کہا کہ یہ پابندیاں پیر کو نرم کیا جائیگا.

گلگت میں مزید 13 افراد کرونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
گلگت بلتستان کی حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے مساجد بند کرنے اور نمازیوں کو نماز کی ادائیگی سے روکنے کے احکامات نہیں دئیے ہیں۔
ترجمان فیض اللہ فراق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چند لوگ سوشل میڈیا پر حکومت کی جانب سے نماز پر پابندی عائد کرنے کا تاثر دے رہے ہیں جو غلط اور گمراہ کن ہے۔
حکومت نے کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں عوام سے اپیل کی ہے کہ بزرگ اور بچے نماز گھروں میں ادا کریں۔ اور مساجد میں بھی سماجی میل جول، اور طبعی فاصلہ کا خیال رکھا جائے تاکہ صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے اور لوگوں کو اس عالمی وباء سے محفوظ رکھا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام صوبے ڈاکٹروں کی جانب سے جاری ہدایت نامے پر عمل کررہے ہیں۔ کورونا وائرس سے بچاؤ میں علماء ، سماجی اداروں نے جو کردار ادا کئے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے صوبے میں مساجد بند نہیں کئے گئے ہیں اور نمازیوں کو بھی نماز کی ادائیگی سے کبھی نہیں روکا گیا ہے، جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علماء اور عوام کے تعاون سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے میں کامیابی حاصل ہو رہی ہے، ہم عوام اور علماء کرام سے اپیل کرتے ہیں کہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہدایت نامے کی روشنی میں سماجی میل جول سے دور رہنے کو یقینی بنائیں۔

ترجمان فراق نے امید ظاہر کیا کہ بہت جلد گلگت بلتستان کرونا فری صوبہ بن جائے گا.

انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہتر حکمت عملی اور عوامی تعاون سے کورونا کے خلاف جدوجہد میں کامیابی ملی ہے۔ جس تناسب سے مریض صحت یاب ہو رہے ہیں وہ خوش آئند ہے۔
گلگت بلتستان میں کرونا کے 53 مریض مزید صحت یاب ہوگئے۔ صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 111 ہوگئی۔ صوبے میں کل زیر علاج مریضوں کی تعداد 101 ہے، تین کی اموات ہو چکی ہیں۔

گلگت بلتستان میں کل کورونا کیسز کی تعداد 215 تک رک گئی ہے. انھوں نے کہا کہ کرونا مریضوں کی تعداد توقعات سے زیادہ گھٹنا خوش آئند ہے.

جنرل نرسیز کے امیدواروں کے انٹرویوز پیر تک ملتوی

دراین اثنا ترجمان نے کہا کہ محکمہ صحت کے زیر اہتمام جنرل نرسنگ کی پوسٹوں پر واک -ان انٹرویوز کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔
انٹرویوزجمعہ کو ہونا طے پایا تھا، مگر آج کرفیو طرز کی مکمل لاک ڈاون کی وجہ سےانٹرویوز ملتوی کیے گیئے۔
گلگت، استور اور دیامر ضلعوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے لئے اب یہ انٹرویو ز پیر 13 اپریل کو سیکریٹری صحت کے آفس گلگت میں ہوں گے۔بلتستان کے امیدواروں کے اینٹرویوز اسکردو میں ڈائریکٹر ہیلتھ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں